• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پی ڈی پی کا جموں و کشمیر میں اضافی راشن روکنے پر تشویش کا اظہار

پی ڈی پی کا جموں و کشمیر میں اضافی راشن روکنے پر تشویش کا اظہار

by امت ڈیسک
24/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر///پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے سرکار کے اُس فیصلے کی سخت نکتہ چینی کی گئی جس میں ایل جی انتظامیہ نے سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سید کے نام پر راشن فراہم کیا جاتا تھا ۔ اس سکیم کے تحت چار کنبوں پر مشتمل افراد کو فی فرد پانچ کلو اضافی چاول اور پانچ افراد سے زیادہ کنبوں والے راشن ہولڈروں کو فی راشن کارڈ 35کلو چاول کم قیمت پرتقسیم کیا جاتا تھا تاہم سرکار نے اس سکیم کو ختم کرنے کا من بنالیا ہے جس پر پی ڈی پی نے سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے اسے عوام مخالف اقدام قراردیا ہے ۔ پی ڈی پی نے جموں و کشمیر میں لوگوں کو اضافی راشن بند کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔پارٹی کے ایڈیشنل ترجمان روف بٹ نے کہا کہ یہ فیصلہ غلط اور من مانی پر مبنی ہے کیونکہ اس سے جموں و کشمیر کے لوگوں کو بنیادی خوراک سے محروم کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو اضافی 35 کلو چاول اور آٹا روک دیا ہے جسے پی ڈی پی حکومت نے 2016 میں مفتی محمد سعید فوڈ انٹائٹلمنٹ سکیم (MMSFES) کے طور پر نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ (NFSA) کے تحت پسماندہ اور معاشرے کے دیگر پچھڑے طبقات کیلئے شروع کیاتھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکیم کے تحت وہ تمام افراد جو عوامی تقسیم کاری کے نظام کے تحت آتے ہیں انہیں فی کنبہ 35 کلو راشن کا اضافی کوٹہ 13 روپے فی کلو آٹا اور 15 روپے فی کلو چاول کے حساب سے دیا جاتا تھااور ریاستی حکومت اس کا مالی بوجھ برداشت کرتی تھی۔بٹ نے کہا کہ اس اسکیم کو اس طرح ترتیب دیا گیا تھا کہ تمام علاقوں کے لیے راشن کا یکساں پیمانہ ہو جبکہ صارفین کی خوراک کی ترجیحات کا خیال رکھا گیا تھا۔رو ¿ف بٹ نے کہا کہ عوام دشمن فیصلے وہی انتظامیہ لے سکتی ہیں جنہیں عوام کی فلاح و بہبود کی فکر نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ راشن بند کرنےسے جموں و کشمیر کے لوگوں پر منفی اثرات پڑے گے کیونکہ وہ کووڈ کی صورتحال کے بعد مالی پریشانی سے دوچار ہیں۔روف بٹ نے کہا کہ انتظامیہ کو لوگوں کی مدد کرنی چاہیے تھی بجائے اس کے کہ وہ عوام دشمن فیصلے لے رہی ہے جس سے ان کی زندگی اجیرن بن رہی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

روشنیوں کا تہوار ” دیوالی “ ، لیفٹنٹ گورنر سمیت دیگر کئی سیاسی لیڈران کا عوام کو مبارک باد

Next Post

وزیر اعظم مودی کی رشی سونک کو مبارکباد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
وزیر اعظم مودی کی رشی سونک کو مبارکباد

وزیر اعظم مودی کی رشی سونک کو مبارکباد

سرینگر میں عصمت دری کے الزام میں ملزم گرفتار

سرینگر میں عصمت دری کے الزام میں ملزم گرفتار

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء مولانا عباس انصاری انتقال کر گئے

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء مولانا عباس انصاری انتقال کر گئے

سوپورمیں آتشزدگی؛ ایک مکان اور ایک مسجد خاکستر

سوپورمیں آتشزدگی؛ ایک مکان اور ایک مسجد خاکستر

صحافی رعنا ایوب گلوبل مسلم میڈیاپرسن آف دی ائیر منتخب

صحافی رعنا ایوب گلوبل مسلم میڈیاپرسن آف دی ائیر منتخب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »