امت نیوز ڈیسک //
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے وانیہامہ دیلگام علاقے میں جمعرات کی شام مشتبہ جنگجوؤں کی فائرنگ کے بعد اسکول کے چپراسی سمیت دو افراد کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے قریبی رینج سے غیر مقامی اسکول چپراسی سمیت دو افراد پر فائرنگ کی۔ دونوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دونوں کی حالت کے بارے میں آخری اطلاعات ملنے تک کوئی اطلاع نہیں مل پائی ۔ اس دوران فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔










