• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بنجامن نتن یاہو ایک بار پھر اسرائیل کے وزیر اعظم بن گئے

بنجامن نتن یاہو ایک بار پھر اسرائیل کے وزیر اعظم بن گئے

by امت ڈیسک
04/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
تل ابیب: اسرائیل میں دو روز قبل ہونے والے انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے بعد بنجمن نیتن یاہو ایک بار پھر اقتدار میں واپس آگئے ہیں۔

ڈان میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے انتخابی کمیشن کی جانب سے جاری نتائج میں بتایا گیا کہ 99 فیصد ووٹوں کی گنتی کے ساتھ بنجمن نیتن یاہو اور ان کے انتہائی دائیں بازو کے اتحادیوں نے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔

نتائج کے مطابق نیتن یاہو کی لیکود پارٹی کی 32، الٹرا آرتھوڈوکس پارٹی کی 18 اور انتہائی دائیں بازو کے اتحاد کی 14 نشستوں کے ساتھ نیتن یاہو اور ان کے اتحادی 64 نشستوں پر کامیاب ہوئے جبکہ نگراں وزیر اعظم یائر لاپد نے 51 نشستیں حاصل کیں۔

کمیشن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم کو 9 نومبر (بدھ) کو حتمی نتائج دیے جائیں گے۔ یائر لاپد نے اپنے حریف بنجمن نیتن کو مبارک دی اور اپنے پورے دفتر کو اقتدار کی منظم منتقلی کی تیاری کے حوالے سے آگاہ کیا۔

الیکٹورل کمیشن کے نتائج میں بتایا گیا کہ بائیں بازو کی چھوٹی جماعت میرٹز کم از کم 4 نشستیں حاصل کرنے کے لیے درکار 3.25 فیصد نشستوں کی حد مکمل نہ کرسکی اور اسرائیلی پارلیمنٹ سے باہر ہوگئی۔

73 سالہ نیتن یاہو 14 ماہ اپوزیشن میں رہنے کے بعد حکومت میں واپس آئے ہیں، تاہم ان کے خلاف عدالت میں بدعنوانی کے الزامات کے تحت مقدمات کی سماعت جاری رہے گی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق بنجمن نیتن یاہو نئی حکومت بنانے کے لیے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں لیکن ان مذاکرات کی لیکود جماعت نے ابھی تک تصدیق نہیں کی۔

اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ، نیتن یاہو کو اگلے ہفتے نئی حکومت بنانے کے لیے 42 دن کی مہلت دیں گے جس کے بعد وہ اپنے اتحادی شراکت داروں کو کابینہ کا عہدے سونپیں گے۔

اسرائیل کی 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار بنجمن نیتن یاہو طویل عرصے تک وزارت عظمیٰ عہدہ سنبھالنے والے پہلے وزیر اعظم ہیں۔ممکنہ طور پر انتہائی دائیں بازو کی مذہبی صہیونیت سوچ کے شریک رہنماؤں کو کابینہ کے عہدے دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ مذہبی صیہونیت بلاک کو 14 نشستیں ملی ہیں جس سے پارلیمنٹ میں ان کی تعداد دوگنا ہوگئی ہے۔ اسرائیلی وکیل اور سیاستدان اتمر بن گویر عرب مخالف بیان بازی اور اشتعال انگیزی کے لیے جانے جاتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اسرائیل پورے مغربی کنارے کو ضم کر لے۔

اتمر بن گویر نے کہا ہے کہ وہ عوامی تحفظ کے وزیر بننا چاہتے ہیں، اس عہدے کی بدولت وہ پولیس انچارج بن جائیں گے۔انہوں نے حال ہی میں کہا تھا کہ انہیں اسرائیلیوں کے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے زیادہ نشستیں ملی ہیں۔

اتمر بن گویر نے فلسطینیوں کے خلاف مزید طاقت کے استعمال کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ’اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے ملک کے مالک بننے کی طرف بڑھیں۔‘مذہبی صیہونیت کے بیزالیل سموٹریچ نے کہا کہ وہ وزارت دفاع کا قلمدان لینا چاہتے ہیں۔

امریکی محکمہ نے مستقبل کی مخلوط حکومت میں انتہائی دائیں بازوں کے وزرا کی موجودگی کے امکان پر تشویش کا اظہار کیا، جبکہ برطانیہ نے تمام سیاستدانوں سے اشتعال انگیز تقاریر کرنے سے گریز اور اقلیتوں کی عزت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر کی عوام دفعہ 370کی منسوخی کے خلاف

Next Post

اننت ناگ میں غیر ریاستی مزدوروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ حرکت : وجے کمار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
کشمیر میں گرفتار علماء نوجوانوں کو اُکسا رہے تھے: وجے کمار

اننت ناگ میں غیر ریاستی مزدوروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ حرکت : وجے کمار

جن کو حد بندی کمیشن کی رپورٹ پر تحفظات ہیں وہ انہیں تحریری شکل میں پیش کریں: منوج سنہا

جموں کشمیر میں ملی ٹنسی آخری سانس لے رہی ہے ، امن کے قیام کیلئے تمام شراکت داروں کا تعاون اہم :ایل جی

سوپور میں دو ہائی بڑیڈ ملی ٹنٹ اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار :پولیس

سوپور میں دو ہائی بڑیڈ ملی ٹنٹ اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار :پولیس

وادی میں اگلے دو دنوں میں برف وباراں کی پیشگوئی

وادی میں اگلے دو دنوں میں برف وباراں کی پیشگوئی

آزاد ہندوستان کے پہلے ووٹر چل بسے

آزاد ہندوستان کے پہلے ووٹر چل بسے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »