• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جن کو حد بندی کمیشن کی رپورٹ پر تحفظات ہیں وہ انہیں تحریری شکل میں پیش کریں: منوج سنہا

جموں کشمیر میں ملی ٹنسی آخری سانس لے رہی ہے ، امن کے قیام کیلئے تمام شراکت داروں کا تعاون اہم :ایل جی

by امت ڈیسک
04/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر / / جموں کشمیر میں ملی ٹنسی آخری سانس لے رہی ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں امن اور حالات کو معمول پر لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔اسی دوران انہوں نے کہا کہ اب ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جہاں عام لوگوں کو یقین ہو کہ انہیں انصاف ملے گا اور انتظامیہ ان کی مدد کرے گی۔ جموں کے گرکھل سرحدی پٹی میں ایک تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ” میں پورے اعتماد کے ساتھ یہ کہہ رہا ہوں کہ ملی ٹنسی اپنی آخری سانسیں گن رہی ہے۔“لیفٹنٹ گورنر ممنوج سنہا نے کہا ہے کہ ملی ٹنسی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں امن اور حالات کو معمول کو لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ صرف پولیس اور فورسز دیرپا امن نہیں لا سکتے جبکہ منتخب نمائندے اور انتظامیہ کے دیگر حلقے بھی اس میں بڑا کردار ادا کریں گے۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اب ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جہاں عام لوگوں کو یقین ہو کہ انہیں انصاف ملے گا اور انتظامیہ ان کی مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا نظام مرکز کے زیر انتظام علاقے میں امن اور معمول کو لانے میں ایک بڑا قدم ہوگا۔لیفٹنٹ گورنر نے سیکورٹی فورسز کی ستائش کی اور کہا کہ آج ہم جس موڑ پر کھڑے ہیں سیکورٹی فورسز اپنا کام تندہی سے کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سال جموں و کشمیر کا کیپیکس بجٹ بھی بڑھا کر 22,126 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے جو کہ پہلے کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہے، انہوں نے کہا کہ بجٹ میں اضافہ پنچایتی راج کے تین سطحوں کے اشتراک سے ترقیاتی کاموں کے لیے دیا گیا ہے۔ سنہا نے کہا کہ اس سال پنچایتوں کیلئے 1000 کروڑ روپے، ڈی ڈی سی کو 200 کروڑ روپے، بی ڈی سی کو 71.25 کروڑ روپے اور سمردھ سیما یوجنا کیلئے 600 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کرنا پنچایتی راج اداروں، سرحدی دیہاتوں کو بااختیار بنانے اور مضبوط کرنے کے انتظامیہ کے عزم کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت اور بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے اصول نے منصوبوں کے نفاذ میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ خوف سے پاک بدعنوانی سے پاک نظام کے ساتھ ساتھ اس نظام نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہر شہری اپنے علاقے میں خرچ ہونے والے ہر روپے کا ٹریک رکھ سکتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اننت ناگ میں غیر ریاستی مزدوروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ حرکت : وجے کمار

Next Post

سوپور میں دو ہائی بڑیڈ ملی ٹنٹ اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار :پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
سوپور میں دو ہائی بڑیڈ ملی ٹنٹ اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار :پولیس

سوپور میں دو ہائی بڑیڈ ملی ٹنٹ اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار :پولیس

وادی میں اگلے دو دنوں میں برف وباراں کی پیشگوئی

وادی میں اگلے دو دنوں میں برف وباراں کی پیشگوئی

آزاد ہندوستان کے پہلے ووٹر چل بسے

آزاد ہندوستان کے پہلے ووٹر چل بسے

مجھے مردہ سمجھ کر شوٹر چلا گیا: عمران خان

مجھے مردہ سمجھ کر شوٹر چلا گیا: عمران خان

کولگام میں پانچ منشیات فروش این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت جیل منتقل:پولیس

کولگام میں پانچ منشیات فروش این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت جیل منتقل:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »