( سرینگر) سوپور قصبہ میں ایک بار پھر این آئی اے نے تیز کاروائی کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو عسکریت پسندوں کے ساتھ وابستگی کے نتیجے میں گرفتار کیا ہے۔ ایک بیان میں این آئی اے نے بتایا ہے کہ ان دونوں کی وابستگی عسکریت پسند تنظیم جیش محمد اور لشکر طیبہ سے تھی۔ ابھی تک این آئی اے نے اس کیس کے سلسلے میں تقریبا 27 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہوئے نوجوانوں کی شناخت راشد مظفر گنائی اور ناصر میر کے طور پر ہوئی ہے اور ان کے خلاف ایک کیس زیر نمبر RC 29/2021/NIA/DLI درج کرکے مزید تفتیش شروع کیا ہے۔










