• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پیر کامل حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

پیر کامل حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

by امت ڈیسک
06/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر///پیر کامل حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں وادی بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ جس دوران سب سے بڑی تقریب ان کے آستان خانیار سرینگر اور امیراکدل سرینگر میں منعقد کی گئیں جہاںہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے حاضری دیکر اللہ کے حضور سربسجود ہوئے جبکہ ذائرین کو موئے مقدس حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے دیدار بھی کرائے گئے ۔عرس کی تقریبات آثارشریف پنجورہ شوپیان،خانقاہ دستگیرصاحبؒؒبارہمولہ،سونہ وار سرینگر،جناب صاحب صورہ،نادی ہل رفیع آباد،بانڈی پورہ ،کھرم سرہامہ، زچلڈارہ ہندوارہ، تجرشریف سوپور اور وادی کے دیگر کئی علاقوں کی مساجد ،خانقاہوں اور درگاہوں میں منعقد ہوئیں۔ پیر کامل حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی،حضرت غوث العظم دستگیر ؒ کے سالانہ عرس تقریبات کے سلسلے میں پوری وادی میں تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے جہاں درودواذکار کی روح پرور مجالس میں عقیدتمندوں کی بھاری تعدادنے شرکت کی اور دستگیر صاحب ؒ کے تبرکات کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔ حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی ؒ کے سالانہ عرس کی اختتامی تقاریب کے موقعے پر ہر سال کی طرح اس بار بھی اہل وادی نے جوش و خروش اور عقیدت و احترام کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس حوالے سے سب سے بڑی تقریب خانقاہ غوث العظم دستگیر ؒ خانیار سرینگرمنعقد ہوئی جہاں ہزاروں عقیدت مندبشمول خواتین ذکر وازکار میں محو رہے ۔خانقاہ میںدن بھر نعت و منقبت، درودواذکار اور ختمات المعظمات کی محفلیں آراستہ ہوئیں۔ دستگیر صاحبؒ کے عرس کے سلسلہ میںخانیار کے ساتھ ساتھ سرائے بالا میں بھی عقیدتمندوں کی بڑی تعداد نے حاضری دی جس کے نتیجے میں علاقہ کی فضائیں روح پرور آوازوں سے گونجتی رہیں۔نماز فجر کے موقعہ پر خانیار اور سرائے بالا میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمندوں جن میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی،حضرت غوث العظم ؒ کے تبرکات کے دیدار سے فیضیاب ہوئے اور یہ عمل ہر نماز کے بعد دہرایا گیا۔خانیار کے خانقاہ دستگیرؒ میں ہزاروں لوگوں نے نماز فجر ادا کی جس کے بعد عقیدتمند غوث العظم ؒ کے تبرکات کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔اس دوران وادی کے مختلف علاقوں میںدن بھر لوگوں کی بھاری تعداد نے غوث العظم ؒ کی زیارت گاہوں پر حاضری دی ۔ادھر نمائندوں کے مطابق حضرت غوث العظمؒ کے عرس کی تقریبات آثارشریف پنجورہ شوپیان،خانقاہ دستگیرصاحبؒؒبارہمولہ،سونہ وار سرینگر،جناب صاحب صورہ،نادی ہل رفیع آباد،بانڈی پورہ ،کھرم سرہامہ، زچلڈارہ ہندوارہ، تجرشریف سوپور اور وادی کے دیگر کئی علاقوں کی مساجد ،خانقاہوں اور درگاہوں میں منعقد ہوئیں۔تجر شریف سوپور کی خانقاہ میں رات بھر ہزاروں عقیدتمند شب خوانی میں محو رہے ۔حضرت غوث العظم دستگیرؒ کا عرس وادی بھر میں تزک واحتشام اور روایتی عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس ضمن میںوادی بھر میں ان کی خانقاہوں پر چراغاںکیا جاتا ہے اور میلے لگائے جاتے ہیں۔اس بار بھی مجموعی طور پران تقریبات میں عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ٹارگٹ کلنگ سھ نفرت پیدا ہو رہی ہے : غلام نبی آزاد

Next Post

جموں کشمیر جلد ہی ملک کے دیگر ریاستوں کےلئے ماڈل بن کر اُبھرے گا: وزیر اعظم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
بھارت کی توانائی کی ضرورتیں اگلے 20 سالوں میں دوگنا ہونے کی توقع

جموں کشمیر جلد ہی ملک کے دیگر ریاستوں کےلئے ماڈل بن کر اُبھرے گا: وزیر اعظم

اے پی ایل اور بی پی ایل صارفین تیل خاکی سے محروم ، صرف اے اے وائی صارفین کےلئے ہی تیل ہوگا

اے پی ایل اور بی پی ایل صارفین تیل خاکی سے محروم ، صرف اے اے وائی صارفین کےلئے ہی تیل ہوگا

کپواڑہ میں طلباءکو مبینہ جسمانی سزا دینے پر 2 اساتذہ کو معطل کر دیا گیا

کپواڑہ میں طلباءکو مبینہ جسمانی سزا دینے پر 2 اساتذہ کو معطل کر دیا گیا

کرائم برانچ سری نگر نے نوکریوں کے جعلی آرڈر  فراہم کرنے میں ملوث 3 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر کیا

کرائم برانچ سری نگر نے نوکریوں کے جعلی آرڈر فراہم کرنے میں ملوث 3 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر کیا

وزارت تعلیم ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ‘ جن جاتیہ گورودوس’ منائے گی

وزارت تعلیم ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ' جن جاتیہ گورودوس' منائے گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »