امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حکام نے ہفتے کے روز جماعت اسلامی کی جائیداد کو سیل کر دیا ہے۔ حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ضلع مجسٹریٹ کے حکم اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) کی سفارش پر جنوبی کشمیر کے جبلی پورہ میں جائیداد کو سیل کیا گیا۔
عہدیداروں نے کہا کہ جائیداد کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام قانون (یو اے پی اے) کی دفعات کے تحت سیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علیٰحدگی پسند سرگرمیوں کے لیے فنڈز کی دستیابی کو روکنے اور ملک دشمن عناصر اور بھارت کی خودمختاری کے خلاف ‘دہشت گرد نیٹ ورکس’ کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر جماعت اسلامی کی مختلف جائیدادوں کو سیل کیا گیا ہے۔











