امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے جمعہ کو سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کمشنر کا چارج وائس چیئرمین جموں و کشمیر لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (ایل سی ایم اے) کے بشیر احمد بٹ کو سونپا ہے، بٹ اپنے فرائض کے علاوہ ایس ایم سی کا اضافی چارد سنبھالیں گے۔
انتظامیہ کے سیکریٹری پیوش سنگلا کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق، اطہر عامر شفیع خان کے دوبارہ کام پر حاضر ہونے تک بشیر بٹ ایس ایم سی کمشنر کا چارج سنبھالیں گے۔ حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ ’’انتظامیہ کے مفاد میں، بشیر احمد بٹ، آئی آر ایس، وائس چیئرمین جے اینڈ کے لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (ایل سی ایم اے) سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر، اسپیشل پرپز وہیکل برائے سرینگر اسمارٹ سٹی کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالیں گے۔‘‘








