• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دہلی میں چھوٹے چھوٹے وارڈ بن گئے ہیں پاکستان، ہم گاڑیں گے ترنگا: بھاجپا لیڈر کیلاش وجے ورگیہ

دہلی میں چھوٹے چھوٹے وارڈ بن گئے ہیں پاکستان، ہم گاڑیں گے ترنگا: بھاجپا لیڈر کیلاش وجے ورگیہ

by امت ڈیسک
27/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی کے ایم سی ڈی الیکشن میں اب پاکستان کی بھی انٹری ہو گئی ہے۔ دہلی کے وزیر ستیندر جین کی ویڈیو کے بعد اب بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کو نشانہ بنانے کے لیے اپنی پرانی ترکیب کا استعمال کیا ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ ’’کانگریس کی خوشامد اور جھاڑو کی کچرا پالیسی کی وجہ سے یہاں کے چھوٹے چھوٹے وارڈ پاکستان بن گئے ہیں لیکن ہمیں ان سے ڈرنا نہیں ہے!‘‘

کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ ہم متحد ہو کر پاکستان کو تباہ کریں گے اور وہاں ترنگا گاڑیں گے۔ وجے ورگیہ نے کہا کہ دہلی کے ووٹروں کو یہ احساس دلانا چاہیے کہ ہم ان چھوٹے پاکستانوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ وجے ورگیہ نے مزید کہا، ’’دہلی میں ٹکڑے کر دئے، ادے پور میں گردن کاٹ دی، ہمت ہے تو یوپی میں کر کے دکھائیں، ان کی سات نسلیں یاد دلا دیں گے۔‘‘ خیال رہے کہ بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ دہلی کی شری رام کالونی میں انتخابی مہم چلا رہے تھے اور اس دوران انہوں نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بیان بازی کی۔

قابل ذکر ہے کہ 24 نومبر کو بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ نے عآپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کے لیے ’چھاڑو چھاپ‘ اور ’چونی چھاپ‘ جیسے الفاظ کا استعمال کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جے این یو میں فوج کی بہادری پر سوال اٹھانے والوں اور بھارت مخالف نعروں کی حمایت کرنے والوں کو ووٹ مانگنے کا حق نہیں ہے۔

یاد رہے کہ 4 دسمبر کو ہونے والے ایم سی ڈی انتخابات میں بی جے پی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے درمیان سہ رخی مقابلہ نظر آ رہا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ایم سی ڈی میں 250 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری طرف ایم سی ڈی پر گزشتہ 15 سال سے حکومت کرنے والی بی جے پی نے بھی دوبارہ جیت کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ کانگریس پارٹی نے بھی اپنی تشہیر میں پوری طاقت چھونک دی ہے۔ ایم سی ڈی انتخابات کے نتائج 7 دسمبر کو جاری کئے جائیں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پاک بھارت سرحد پر بی ایس ایف کی فائرنگ پاکستانی شہری زخمی

Next Post

محبوبہ مفتی، 3 سابقہ ممبران اسمبلی کو اننت ناگ میں سرکاری کوارٹر خالی کرنے کا نوٹس ارسال

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
Next Post
خواتین کی گرفتاری قابلِ تشویش: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی، 3 سابقہ ممبران اسمبلی کو اننت ناگ میں سرکاری کوارٹر خالی کرنے کا نوٹس ارسال

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پی ڈی پی کا پہلا یوتھ کنونشن

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پی ڈی پی کا پہلا یوتھ کنونشن

کشمیر کے ہوٹل مالکان سردیوں کے موسم میں سیاحوں کے استقبال کیلئے تیار

کشمیر کے ہوٹل مالکان سردیوں کے موسم میں سیاحوں کے استقبال کیلئے تیار

” میرا دل یہ پکارے آجا “ گانے سے وائرل ہونے والی لڑکی کون ہے؟

” میرا دل یہ پکارے آجا “ گانے سے وائرل ہونے والی لڑکی کون ہے؟

جو کچھ چھینا گیا سود سمیت واپس لیا جائے گا :محبوبہ مفتی

جو کچھ چھینا گیا سود سمیت واپس لیا جائے گا :محبوبہ مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »