• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نئے وقف بورڈ میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جائے گا :درخشاں اندرابی

نئے وقف بورڈ میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جائے گا :درخشاں اندرابی

by امت ڈیسک
30/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے گزشتہ روزعشمقام اننت ناگ میں واقع بابا پیام الدین رشی (رح) کے مزار پر جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا جہاں وقف بورڈ نے عوامی مطالبہ پر مزار پر جدید کمپلیکس پر کام شروع کیا ہے۔
جے کے این ایس کے مطابق میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے، ڈاکٹر اندرابی فوری طور پر مزار پر جسمانی معائنہ کرنے کے لیے اپنی تمام طے شدہ مصروفیات کو منسوخ کرتے ہوئے پہنچیں۔ انہوں نے وہاں ہونے والے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ انجینئرنگ ماہرین، وقف بورڈ انجینئرس اور ٹھیکیداروں سے بات کی۔ انہوں نے عوامی وفود سے بھی اس معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر اندرابی نے تعمیرات کے معیار کو بہتر بنانے اور کام میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کیں تاکہ اسے بروقت مکمل کیا جا سکے۔ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے مزار پر حاضری دی اور بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوام کو یقین دلایا کہ نئے وقف بورڈ میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جائے گا۔
ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ صرف عوامی تعاون کی مدد سے وقف بورڈ جموں و کشمیر کے صوفی مزارات کو سیاسی مداخلت کی غلاظت سے پاک کرنے کے مقاصد حاصل کرسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بہت سے موقع پرست ہمارے اصلاحی اقدامات اور فیصلوں سے دکھی اور پریشان ہیں، لیکن سرزمین کے عقیدت مندوں کی اکثریت نے ہمارے فیصلوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہاکہ مزار کے انتظام میں ہر جگہ بڑی تبدیلی آ رہی ہے لیکن ابھی بہت سی مزید اصلاحات کی جانی ہے۔ وقف میں ڈیجیٹائزیشن کے عمل کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے، ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ جلد ہی جموں و کشمیر کے تمام بڑے مزارات سی سی ٹی وی کی نگرانی کے تحت ہوں گے اور چند ماہ کے اندر ہم مزارات پر ای پیمنٹ سسٹم متعارف کرائیں گے۔
وقف بورڈ کی چیئرپرسن نے کہا، وقف کے تعلیمی اداروں میں بھی بڑی تبدیلیاں آئیں گی۔وقف بورڈ کی چیئرپرسن نے کہاکہ رینٹ مینجمنٹ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اپنے اثاثوں سے اپنی آمدنی میں بہت جلد اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی مزارات پر پیسے لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور وہ تمام افراد جو مزار پر خدمت کرنا چاہتے ہیں وہ اپنی خدمات عطیہ کر سکتے ہیں جس کے لیے ان کا خیرمقدم ہے۔
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہاکہ کسی کو بھی صوفی مزارات کو انفرادی کاروباری مراکز میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور وقف بورڈ ان تمام لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گا جو اپنی سستی میڈیا کوریج کے لیے مزارات پر جاتے ہیں اور وقف کی ہدایات کے خلاف میڈیا سے بات کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے یہ فیصلے سنٹرل وقف ایکٹ کی دفعات کے مطابق لیے ہیں اور کسی کو بھی لوگوں کو اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہاکہ جو لوگ اس طرح کے اشتعال انگیز بیانات میں ملوث ہیں ان کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر میں ٹریفک ای چالان پر پابندی عائد

Next Post

پرنوئے رائے اور رادھیکا رائے نے این ڈی ٹی وی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
پرنوئے رائے اور رادھیکا رائے نے این ڈی ٹی وی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا

پرنوئے رائے اور رادھیکا رائے نے این ڈی ٹی وی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا

تیسرا میچ بارش کی نذر، نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز جیت لی  نیوزی لینڈ نے سیریز 1-0 سے جیت لی

تیسرا میچ بارش کی نذر، نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز جیت لی نیوزی لینڈ نے سیریز 1-0 سے جیت لی

پونچھ کے سرنکوٹ میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ، اسلحہ و بارود برآمد

پونچھ کے سرنکوٹ میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ، اسلحہ و بارود برآمد

انگلینڈ کی ٹیم وائرس سے متاثر

انگلینڈ کی ٹیم وائرس سے متاثر

عمر قید کی سزا پانے والے شخص کے رشتہ دارانصاف کے طلب گار

عمر قید کی سزا پانے والے شخص کے رشتہ دارانصاف کے طلب گار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »