• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
انگلینڈ کی ٹیم وائرس سے متاثر

انگلینڈ کی ٹیم وائرس سے متاثر

by امت ڈیسک
30/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
راولپنڈی: تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان آنے والے کپتان بین اسٹوکس سمیت انگلینڈ کی ٹیم کے تقریباً 14 اراکین وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ بی بی سی نے چہارشنبہ کو اپنی ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ بی بی سی نے بتایا کہ وائرس سے متاثرہ 14 افراد میں سے نصف کھلاڑی ہیں، جب کہ کوچنگ اسٹاف کے کچھ ارکان بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر نے انہیں ہوٹل میں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انگلینڈ کی 16 رکنی ٹیم میں سے صرف پانچ نے چہارشنبہ کو یہاں متبادل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

لنکا شائر کے آل راؤنڈر لیام لیونگسٹن اس میچ سے انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ہیں، جب کہ اوپنر بین ڈکیٹ چھ سال بعد کھیل کے طویل فارمیٹ میں واپسی کر رہے ہیں۔

بی بی سی نے رپورٹ کیا کہ آج کی مشق میں صرف جو روٹ، زیک کرولی، ہیری بروک، اولی پوپ اور کیٹن جیننگز نے حصہ لیا۔ ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم بھی موجود تھے۔ منگل کی پریکٹس میں زخمی مارک ووڈ کے علاوہ تمام کھلاڑی موجود تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ وائرس کووڈ 19 نہیں ہے اور 24 گھنٹوں میں کھلاڑیوں کے صحت مند ہونے کی امید ہے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ نے اسٹوکس کے بعد باضابطہ طور پر کسی کھلاڑی کو نائب کپتان مقرر نہیں کیا ہے، حالانکہ پوپ نے گزشتہ ہفتے انگلینڈ لائنز کے خلاف وارم اپ میچ میں اسٹوکس کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کی تھی۔

انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے گئی ہے۔ 2009 میں سری لنکا کی ٹیم کی بس پر مسلح افراد کے حملے کے بعد پوری ٹیموں نے جنوبی ایشیائی ملک کا دورہ کرنا بند کر دیا تھا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ستمبر اکتوبر میں یہاں پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 4-3 سے شکست دی تھی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران کئی کھلاڑی بیمار ہونے کے بعد انگلش ٹیم اپنے باورچی کے ساتھ پاکستان آئی تھی.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ کے سرنکوٹ میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ، اسلحہ و بارود برآمد

Next Post

عمر قید کی سزا پانے والے شخص کے رشتہ دارانصاف کے طلب گار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
Next Post
عمر قید کی سزا پانے والے شخص کے رشتہ دارانصاف کے طلب گار

عمر قید کی سزا پانے والے شخص کے رشتہ دارانصاف کے طلب گار

پورے ملک میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کا وقت آ گیا ہے: راجناتھ سنگھ

پورے ملک میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کا وقت آ گیا ہے: راجناتھ سنگھ

ہندوستان میں کل سے ’ڈیجیٹل روپی‘ کی ہوگی شروعات، آئیے جانتے ہیں اس کے نقصانات اور فائدے

ہندوستان میں کل سے ’ڈیجیٹل روپی‘ کی ہوگی شروعات، آئیے جانتے ہیں اس کے نقصانات اور فائدے

گجرات اسمبلی انتخاب: ’مجھے نہیں لگتا کہ عآپ ایک بھی سیٹ جیت پائے گی‘، امت شاہ کا دعویٰ

گجرات اسمبلی انتخاب: ’مجھے نہیں لگتا کہ عآپ ایک بھی سیٹ جیت پائے گی‘، امت شاہ کا دعویٰ

سب انسپکٹر بھرتی عمل :جموں ، کشمیر ، پٹھانکوٹ اور کرنال سمیت مزید سات مقامات پر تلاشیاں

جموں اور سانبہ میں مختلف مقامات پر سی بی آئی کے چھاپے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »