(سرینگر) سرینگر کی پریس کالونی میں حیدرپورہ میں ہوئی حالیہ جھڑپ میں مارے گئے دوافراد کے لواحقین نے لاشوں کی حوالگی کو لے کر کینڈل لائٹ مارچ کے ذریعے اپنا احتجاج درج کیا۔ بدھ کی شام کو سرینگر کی پریس کالونی میں حیدر پورہ تصادم میں مارے گئے ڈاکٹر مدثر اور الطاف احمد بٹ کے لواحقین نے کینڈل لائٹ کے ذریعے انتظامیہ کو یاد دہانی کرائی کہ وہ اُن کے پیاروں کی لاشیں فی الفور اُنہیں سونپ دیں۔ اس موقع پر کئی سماجی اور سیاسی جماعتوں سے وابستہ شخصیات بھی موجود رہیں۔











