• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حبہ کدل سرینگر میں بھیانک آتشزدگی، نصف درجن کے قریب مکان خاکستر

حبہ کدل سرینگر میں بھیانک آتشزدگی، نصف درجن کے قریب مکان خاکستر

by امت ڈیسک
17/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے گنجان آبادی والے علاقے گدود باغ حبہ کدل میں شبانہ آتشزدگی کی واردات کے دوران نصف درجن کے قریب رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا.

فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے مطابق جوائنٹ ڈائریکٹر کشمیر بشیر احمد شاہ کی سربراہی میں ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور 14 فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔اطلاعات کے مطابق سرینگر کے گنجان آبادی والے علاقے گدود باغ کرالہ کھڈ حبہ کدل میں جمعے شام دیر گئے رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مزید پانچ مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔آگ اس قدر بھیانک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے اس نے نصف درجن کے قریب مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا جس کے ساتھ ہی علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا اور لوگ محفوظ مقامات کی اور بھاگنے لگے۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرچہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران چھ مکانوں کو نقصان پہنچا۔فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ جمعے رات نو بجکر 30منٹ پر گدود باغ حبہ کدل میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی جوائنٹ ڈائریکٹر کشمیر بشیراحمد شاہ کی سربراہی میں محکمہ کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے۔

انہوں نے بتایا کہ گنجان آبادی ہونے کے باوجود بھی فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکاروں نے اپنی جانوں کو جوکھم میں ڈال کر آگ پر قابوپایا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران چار سے چھ رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا۔انہوں نے بتایا کہ 14 فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ہے۔یہ رپورٹ فائل کرنے تک علاقے میں آگ بجھانے کی کارروائی جاری تھی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار سے چھ رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا تاہم اس میں مزید اضافہ کا بھی امکان ہے۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بی جے پی اور آر ایس ایس نفرت، تشدد اور خوف کی سیاست کر رہی ہیں، راہل گاندھی

Next Post

کشمیر میں جماعت اسلامی کی املاک کو ضبط کرنے کا سلسلہ جاری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
کشمیر میں جماعت اسلامی کی املاک کو ضبط کرنے کا سلسلہ جاری

کشمیر میں جماعت اسلامی کی املاک کو ضبط کرنے کا سلسلہ جاری

پاکستان میں مقیم ڈوڈہ کے لشکر کمانڈر کی جائیداد قرق

پاکستان میں مقیم ڈوڈہ کے لشکر کمانڈر کی جائیداد قرق

حکومت چینی دراندازی پر بحث کیوں نہیں کراتی:کھڑگے

حکومت چینی دراندازی پر بحث کیوں نہیں کراتی:کھڑگے

بھارت جوڑو یاترا 30 جنوری کو کشمیر میں اختتام ہو گی

بھارت جوڑو یاترا 30 جنوری کو کشمیر میں اختتام ہو گی

ہمارا کسی ملک کی ایک انچ زمین پر بھی قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے:راج ناتھ

ہمارا کسی ملک کی ایک انچ زمین پر بھی قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے:راج ناتھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »