• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھارت جوڑو یاترا کو کشمیر جانے کی اجازت، فاروق، محبوبہ کریں گے شرکت

بھارت جوڑو یاترا کو کشمیر جانے کی اجازت، فاروق، محبوبہ کریں گے شرکت

by امت ڈیسک
27/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:کانگریس لیڈران کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راہل گاندھی کی قیادت میں چلنے والی ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ کو جموں و کشمیر کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے اور سیکورٹی اور دیگر لوازمات کو دستیاب رکھنے کی بھی یقین دہانی کی ہے۔ منوج سنہا نے گزشتہ دنوں جموں میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ’’انتظامیہ کو یاترا کے انعقاد میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے۔‘‘

سرینگر میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کانگریس کے جنرل سیکرٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ یاترا کامیابی کے ساتھ جموں وکشمیر پہنچے گی اور انہیں امید ہے کہ اس یاترا میں جموں و کشمیر کے لوگ شامل ہوں گے۔‘‘ وینو گوپال اس سلسلے میں ایل جی منوج سنہا سے ملاقی ہونے کیلئے خصوصی طور سرینگر آئے تھے۔

کانگریس کے جنرل سیکرٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ یاترا کامیابی کے ساتھ جموں وکشمیر پہنچے گی اور انہیں امید ہے کہ اس یاترا میں جموں و کشمیر کے لوگ شامل ہوں گے۔‘‘ وینو گوپال اس سلسلے میں ایل جی منوج سنہا سے ملاقی ہونے کیلئے خصوصی طور سرینگر آئے تھے۔

وینو گوپال نے کہا کہ وزیر صحت کی جانب سے راہل گاندھی کو کووڈ کے خطرات سے متعلق انتباہ دینے کی کارروائی محض ایک ڈرامہ ہے تاکہ بھارت جوڑو یاترا کو سبوتاژ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو لوگوں کی خیر و عافیت زیادہ عزیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور صحت ماہرین کی جانب سے جو ہدایات آئیں گی، ان پر مکمل طور عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر بھی ریلیاں منعقد کرتے ہیں لیکن وزیر صحت انہیں روکنے کیلئے کوئی خط نہیں لکھتے۔

واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ جنوری میں آخری عشرہ میں کشمیر پہنچ رہی ہے اور اس سلسلے میں کانگرس کے سینئر رہنماؤں نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بھی ملاقات کی۔ یہ یاترا جموں صوبے کے کٹھوعہ ضلع سے شروع ہوگی اور نو روز کا پیدل سفر کرکے سرینگر میں اختتام کو پہنچے گی۔ نو روز پر مشتمل یہ یاترا 21 جنوری کو کٹھوعہ کے لکھنپور سے شروع ہوگی اور 30 جنوری کو سرینگر میں اس کا اختتام ہوگا۔

گزشتہ ہفتوں سے جموں و کشمیر کانگرس یونٹ کے لیڈران اس یاترا کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں اور گزشتہ روز جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے کانگرس کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال، ممبر پارلیمنٹ اور جموں وکشمیر انچارج رجنی پاٹل، جے کے پی سی سی صدر وقار رسول اور دیگر لیڈران نے ایل جی کو یاترا سے متعلق جانکاری دی۔

محبوبہ مفتی نے کی بھارت جوڑو یاترا کی ستائشپردیش کانگرس کمیٹی کے صدر وقار رسول نے کہا کہ جموں وکشمیر کے مین اسٹریم لیڈران بشمول نیشنل کانفرس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، عمر عبداللہ اور دیگر سیکولر لیڈران اس یاترا میں راہل گاندھی کے ساتھ شرکت کریں گے۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں مرکزی وزیر صحت منسکھ مندھاویا نے راہل گاندھی کو لکھا تھا کہ وہ کووڈ کے پیش نظر یاترا پر نظر ثانی کریں۔ یاد رہے کہ ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ 8 ستمبر کو کنیا کماری میں شروع ہوئی تھی اور بارہ ریاستوں سے گزر کر یہ سرینگر میں 30 جنوری کو ختم ہوگی۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

چاڈورہ ویڈیو پر پولیس کی وضاحت: در اصل دو مفرور ملزموں کو گرفتار کیا گیا

Next Post

جموں کشمیر سمیت پورے ملک میں کوویڈ سے نمٹنے کے لئے موک ڈرل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
Next Post
جموں وکشمیر میں کورونا کے مزید 706 معاملات مثبت، ایک ہی دن میں چار اموات

جموں کشمیر سمیت پورے ملک میں کوویڈ سے نمٹنے کے لئے موک ڈرل

برفانی طوفان: نیویارک میں ہنگامی حالات کا اعلان

برفانی طوفان: نیویارک میں ہنگامی حالات کا اعلان

امریکہ: بم سائیکلون کے سبب لوگ گاڑیوں میں ہی مرنے لگے

امریکہ: بم سائیکلون کے سبب لوگ گاڑیوں میں ہی مرنے لگے

کشمیری پنڈت ملازمین نے کشمیر سے منتقلی کیلئے CAT  سے رجوع کیا

کشمیری پنڈت ملازمین نے کشمیر سے منتقلی کیلئے CAT سے رجوع کیا

کشمیری غلام نہیں ہیں بلکہ جموں و کشمیر ملک کا تاج ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

خواتین کی بااختیاری کےلیے این سی ناقابلِ فراموش کام کیا ہے : ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »