• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
فاروق عبداللہ، عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی کا ہیرابین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

فاروق عبداللہ، عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی کا ہیرابین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

by امت ڈیسک
30/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔ بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کا 30 دسمبر کی علی الصبح قریب ساڑھے تین بجے احمد آباد کے ایک ہسپتال میں انتقال ہوا۔ وزیر اعظم کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے‘۔

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے تعزیت پیش کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’مودی جی کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر صدمہ ہوا‘۔انہوں نے کہا: ’میں مصیبت کی اس گھڑی میں مودی جی اور ان کے اہلخانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہوں‘۔ دریں اثنا جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے وزیر اعظم کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا: ’وزیر اعظم نریندر مودی جی کی والد ہ ہیرا بین کے انتقال کر خبر سن کر گہرا صدمہ ہو‘۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں، مصیبت کی اس گھڑی میں میری دعائیں پسماندگان کے ساتھ ہیں‘۔

وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین کا 100 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کی طبیعت بگڑ گئی تھی، جس کے بعد انہیں احمد آباد کے یو این مہتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ہسپتال نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حالت مستحکم ہے، لیکن بڑھتی عمر کے سبب ان کی صحت نے ساتھ نہیں دیا اور آج ان کا انتقال ہوگیا۔ گزشتہ روز والدہ سے ملاقات کرنے اور ان کی خیریت دریافت کرنے وزیراعظم احمد آباد پہنچے اور وہاں سے والدہ کی حالت جاننے کے لیے یو این مہتا اسپتال گئے۔ پی ایم مودی کی ماں ہیرا بین کی صحت منگل کو خراب ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہیں احمد آباد کے یو این مہتا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تب سے ان کے خاندان کے تمام افراد ہسپتال میں موجود تھے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال پر تعینات تھی۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بڈگام کے چار بدنام زمانہ منشیات فروشوں پر پی ایس اے عائد

Next Post

سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک خاتون کی موت، سات زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک خاتون کی موت، سات زخمی

سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک خاتون کی موت، سات زخمی

آنگ سان سوچی کو مزید 7 سال قید کی سزا

آنگ سان سوچی کو مزید 7 سال قید کی سزا

سال2022ء: جموں کشمیر میں پیش آنے والے بڑے واقعات پر ایک نظر

سال2022ء: جموں کشمیر میں پیش آنے والے بڑے واقعات پر ایک نظر

ماں کو کھونے سے بڑا کوئی نقصان نہیں، پاک وزیراعظم شہباز شریف نے مودی سے اظہار تعزیت کیا

ماں کو کھونے سے بڑا کوئی نقصان نہیں، پاک وزیراعظم شہباز شریف نے مودی سے اظہار تعزیت کیا

غلام نبی آزاد نے کانگریس میں واپسی کی خبروں کی تردید کی

غلام نبی آزاد نے کانگریس میں واپسی کی خبروں کی تردید کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »