(سری نگر) کورونا گائیڈ لائنز پر من و عن عمل در آمد کے بیچ وادی کشمیر میں ہفتے کے روز دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے۔ جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی طرف سے منعقد ہونے والے دسویں جماعت کے ان سالانہ امتحانات میں حصہ لینے کے لئے قریب80 ہزار طلبا نے رجسٹریشن کی ہے۔ حکام نے امتحانات کے انعققد کے لئے وادی بھر کے سرکاری و غیر سرکری اسکولوں میں 791 سینٹرس قائم کئے ہیں۔










