(سرینگر) ضلع کولگام کے عشموجی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک ہوا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ کولگام کے عشموجی علاقے میں تصادم آرائی کے دوران ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک ہوا ہے جبکہ آپرییشن ہنوز جاری ہے۔
#KulgamEncounterUpdate: 01 unidentified #terrorist killed. #Operation going on. Further details shall follow. @JmuKmrPolice https://t.co/87lQOPGAAm
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) November 20, 2021
پولیس حکام نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے عشموجی علاقے کو سنیچر صبح محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔










