• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ضلع کولگام میں رواں ہفتے کے دوران تیسری مسلح جھڑپ

ضلع کولگام میں رواں ہفتے کے دوران تیسری مسلح جھڑپ

عشموجی میں مقامی حزب جنگجو جا ں بحق، اسلحہ و دیگر قابل اعتراض مواد بر آمد: پولیس

by امت ڈیسک
21/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) جنوبی ضلع کولگام میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارورائیوں میں تیزی کے بیچ رواں ہفتے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین تیسری مسلح تصادم آرائی میں مقامی حزب جنگجو جاں بحق ہو گیا ہے۔ پولیس نے جھڑپ میں جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مارے گئے جنگجو سے اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عشموجی کولگام علاقے میں دو جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج، سی آ ر پی ایف اور ایس او جی کولگام نے علاقے کو سنیچروار کے دوپہر محاصرے میں لیا اور تلاشی کارورائی شروع کر دی۔ ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ منگل کی اعلیٰ الصبح جونہی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں موجود جنگجوﺅں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور فوج و فورسز پر شدید فائرنگ کی۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں فائرنگ شروع ہوتے ہی فوج و فورسز نے مورچہ زن ہوکر جوابی کارروائی کی اور اس طرح سے علاقے میں دو بددو جھڑپ شروع ہوئی۔ ذرائع کے مطابق جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ ہی گولیوں کی گن گرج سے پورا علاقہ لرز اٹھا جبکہ فوج و فورسز نے پورے علاقے کو سیل کرکے جنگجوﺅں کے فرار ہو نے کے تمام راستے سیل کر دئے اور فوج کی اضافی کمک طلب کرکے آپریشن کو وسیع کر دیا گیا۔ اسی دوران ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ رہائشی مکان میں محصور جنگجوﺅں کو خود سپردگی کرنے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے پیشکش ٹھکرادی اور فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں جھڑپ دوبارہ شروع ہوئی۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ قریب آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد جونہی علاقے میں گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو جھڑپ کے مقام سے ایک جنگجو کی نعش بر آمد کر لی او ر ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا ہے۔ ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوا جنگجو کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ مقامی تھا اور عسکری تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ تھا۔ جنگجو کی شناخت مالون سے تعلق رکھنے والے مدثر احمد وگے کے طور پر ہوئی ہے۔تاہم پولیس ذرائع نے اس کی تصدیق نہیںکی ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نوجوت سنگھ سدھو نے کرتار پور راہداری پار کرتے ہی عمران خان کو اپنا بڑا بھائی بتایا

Next Post

جونئر ہاکی ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم ہندوستان پہنچ گئی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
جونئر ہاکی ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم ہندوستان پہنچ گئی

جونئر ہاکی ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم ہندوستان پہنچ گئی

وہ قوانین بھی منسوخ کئے جائیں جن سے جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق چھینے گئے: پی ڈی پی

وہ قوانین بھی منسوخ کئے جائیں جن سے جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق چھینے گئے: پی ڈی پی

سماجی دوری پر عملدر آمد اور ماسک استعمال نہ کرنے کا شاخسانہ

سماجی دوری پر عملدر آمد اور ماسک استعمال نہ کرنے کا شاخسانہ

سردی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کانگڑیوں اور کوئلہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ

سردی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کانگڑیوں اور کوئلہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ

بارہ مولہ میں شبانہ آگ کی واردات 8 دکانیں خاکستر

بارہ مولہ میں شبانہ آگ کی واردات 8 دکانیں خاکستر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »