• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
خواتین کی گرفتاری قابلِ تشویش: محبوبہ مفتی

فائل فوٹو

اضافی فوج لانے اور لوگوں کو اسلحہ دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
05/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بی جے پی سکیورٹی فورسز کا استعمال ذاتی فائدے کے لیے کر رہی ہے، محبوبہ مفتیسرینگر: جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ و پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ مسائل سے نمٹنے کے لیے بندوق فراہم کرنا حکومت کی طرف سے کوئی حل نہیں ہے۔ اننت ناگ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ ایسا کرکے بی جے پی لوگوں کے درمیان تفریق و تقسیم پیدا کرنے کے اپنے مذموم عزائم کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی سکیورٹی فورسز کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اب سکیورٹی فورسز کا کردار ختم ہو چکا ہے اور حکومت اپنے لوگوں سے لڑ کر جنگ نہیں جیت سکتی۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ حکومت چین کے ساتھ مفاہمت کے موڈ میں ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عسکریت پسندی کوئی حل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں نا کام ہوئی ہے، یہاں حالات ٹھیک ہیں تو پھر مزید فوج کیوں بلائی جا رہی ہے، یہاں اضافی فوج لانے اور لوگوں کو اسلحہ دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔فوج نے گذشتہ تیس برسوں کے دوران اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے جموں و کشمیر میں جمہوری نظام کو بحال کیا جس کے نتیجے میں یہاں پھر پارلیمانی انتخابات منعقد ہوئے اور اسمبلی اور پنچایتی انتخابات کا انعقاد بھی ہوا‘۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ بڑے فوجی عہدیداروں کا ماننا ہے کہ جموں وکشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور اس کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی بڑی طاقت خواہ وہ امریکہ ہو چین ہو اپنے لوگوں کے ساتھ جنگ نہیں لڑ سکتی ہے۔

محبوبہ مفتی نے گزشتہ روز بھی بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘بی جے پی راجوری جیسے واقعات کو ملک میں مسلمانوں کے خلاف بالخصوص کشمیر کے عوام کے خلاف لوگوں کو اکسانے میں سیاست کے لیے استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر میں حالات پریشان کن اور خراب ہے اور بی جے پی ان کو خراب کرنے میں تلی ہوئی ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ راجوری میں پیش آیا واقعہ افسوسناک ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی مسلمانوں کے خلاف ایسے واقعہ کو استعمال کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں پانچ سالوں سے حکومت چلا رہی ہے اور اب بی جے پی سے سوال پوچھنا چاہیے کہ جموں کشمیر میں حالات ابتر کیوں ہو رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ راجوری میں پولیس کے مطابق اتوار کو نامعلوم بندوق برداروں نے چار عام شہریوں پر گولیاں چلا کر ہلاک کیا ہے جبکہ اسی علاقہ میں پیر کے روز دھماکہ ہوا جس میں دو کمسن بچے بھی ہلاک ہوئے۔ ان حملوں میں متعدد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

فاروق عبداللہ کا کوڈائی کنال کا دورہ

Next Post

کورونا وائرس کی سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والی نئی قسم دریافت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
کورونا وائرس کی سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والی نئی قسم دریافت

کورونا وائرس کی سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والی نئی قسم دریافت

صومالیہ میں دو مختلف کاربم دھماکوں میں 35 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی

صومالیہ میں دو مختلف کاربم دھماکوں میں 35 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی

کورونا کی وبا 2023 میں ختم ہوسکتی ہے: ڈبلیو ایچ او

کورونا کی وبا 2023 میں ختم ہوسکتی ہے: ڈبلیو ایچ او

اگر بھارت ۔ چین  مل کر کام کریں تو دنیا کو فائدہ ہوگا: دلائی لامہ

اگر بھارت ۔ چین مل کر کام کریں تو دنیا کو فائدہ ہوگا: دلائی لامہ

سرینگر میں 64دکانیں سربمہر 27ہزار روپیہ کا جرمانہ وصول:حکام

سرینگر میں 64دکانیں سربمہر 27ہزار روپیہ کا جرمانہ وصول:حکام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »