امت نیوز ڈیسک //
فوڈ اینڈ سیول سپلائز نے سری نگر میں 64 قصابوں کی دکانوں کو سربمہر کرکے اُن پر 27ہزار روپیہ کا جرمانہ عائد کیا۔سرکاری نرخ ناموں کو بالائی طاق رکھ کر ساڑھے چھ سو روپیہ میں گوشت فی کلو فروخت کرنے کی پادائش میں فوڈ اینڈ سیول سپلائز نے سری نگر میں چھاپہ ماری کے دوران 64دکانوں کو سربمہر کیا۔ حکام کے مطابق خاطی دکانداروں سے 27ہزار روپیہ کا جرمان بھی وصول کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر سری نگر میں مسلسل شکایتیں موصول ہو رہی ہیں کہ قصاب اور کوٹھدار سرکاری نرخ ناموں کو بالائی طاق رکھ کر گوشت فروخت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خاطی دکانداروں کو آخری وارننگ دی گئی ہے اگر وہ پھر بھی باز نہیں آئے تو اُنہیں باضابط طورپر حراست میں لے کر کیس درج کیا جائے گا۔