• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
شدت کی سردی کے باوجود شہر سمیت شما ل و جنوب میںبجلی کی آنکھ مچولی سے ہاہا کار

شدت کی سردی کے باوجود شہر سمیت شما ل و جنوب میںبجلی کی آنکھ مچولی سے ہاہا کار

تاجر برداری اور طلباء مشکلات میں، محکمہ بجلی پر لگا یا مستقبل تاریک کرنے کا الزام

by امت ڈیسک
21/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) شدت کی سردی کے باوجود شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں بجلی کی آنکھ مچولی سے ہاہا کار مچی ہوئی ہے اور شام ہوتے ہی ہر سو گھپ اندھیرا چھا جاتا ہے جس سے لوگوں میں محکمہ بجلی کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے جبکہ محکمہ بجلی کی طرف سے اضافی بجلی حاصل کرنے کے داعووں کے برعکس بھی عوام کے مشکلات میں روز افزوں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ادھر مختلف امتحانات میں شامل ہو رہے طلاب نے بجلی کی عدم دستیابی کو لیکر محکمہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کے مستبقل کو تاریک بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ وادی کے شمال وجنوب سے دن بھر موصولہ فون کالز میں صارفین نے بتایا کہ موسم سرما شروع ہونے کے ساتھ ہی بجلی کی ابتر صورتحال نے کڑا رخ اختیار کیا ہے اور بار بار بجلی کی آنکھ مچولی سے سب سے زیادہ مشکلات طلباءکو اٹھانے پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ باقاعدگی کے ساتھ بجلی فیس بھی ادا کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود صورتحال کو تبدیل نہیں کیا جاتا اور مقامی لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی ملازمین صرف فیس حاصل کرنے کے وقت دکھائی دیتے ہیں اور بعد میں غائب ہو جاتے ہیں جبکہ ہر سال کی طرح امسال بھی وادی میں بجلی کا کوئی شیڈول نہیں ہے۔ صارفین نے کہا کہ چوری چھپے راتوں رات بجلی کے شیڈول تبدیل کئے جاتے ہیں اور اگرچہ مقامی روزناموں میں بلند بانگ دعوے کئے جاتے ہیں لیکن زمینی سطح پر انہیں عملایا نہیں جاتا ہے جس کے نتیجے میں صارفین بجلی سپلائی کی بار بار عدم دستیابی سے تنگ آکر اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس سے اچھا تھا کہ اگر بجلی ہوتی ہی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کے باوجود بھی محکمہ کے افسران پر کوئی فرق نہیں پڑ رہا ہے اور صارفین کے مشکلات میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔ اس صورتحال پر عوامی حلقوں نے محکمہ بجلی کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے سوال کیا ہے کہ سردیاں روع ہونے کے ساتھ حکومت اور بیرو کریٹ جموں میں خیمہ زن ہوتے ہیں اور وادی کے عوام کو سر راہ چھوڈا جاتا ہے۔ صارفین نے کہا کہ وادی کی بجلی سے پورے ملک کو روشن کیا جاتا ہے لیکن خود یہاں سردیوں میں بجلی میسر نہیں رہتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر موسم خزاں میں صوبہ جموں بجلی سے چمک اٹھتا ہے تو وادی میں بجلی مہیا کیوں نہیں رہتی جہاں سردیوں میں اس کی ضرورت ہوتی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کپڑے اور جوتے مزید مہنگے ہوں گے

Next Post

سرینگر کے سنڈے مارکیٹ میں لوگوں کا بھاری رش

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
Next Post
سرینگر کے سنڈے مارکیٹ میں لوگوں کا بھاری رش

سرینگر کے سنڈے مارکیٹ میں لوگوں کا بھاری رش

حیدرپورہ تصادم: عامر ماگرے کی بہن کا غصہ پھوٹ پڑا

حیدرپورہ تصادم: عامر ماگرے کی بہن کا غصہ پھوٹ پڑا

سوڈانی فوج کا نئے معاہدے کے تحت وزیراعظم کو بحال کرنے کا فیصلہ

سوڈانی فوج کا نئے معاہدے کے تحت وزیراعظم کو بحال کرنے کا فیصلہ

معروف انسانی حقوق کارکن  خرم پرویز کے دفتر و رہائش گاہ پر این آئی اے کا چھاپہ

معروف انسانی حقوق کارکن خرم پرویز کے دفتر و رہائش گاہ پر این آئی اے کا چھاپہ

پٹھان کوٹ میں آرمی کے تروینی گیٹ پر دستی بم کا دھماکہ

پٹھان کوٹ میں آرمی کے تروینی گیٹ پر دستی بم کا دھماکہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »