• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کپڑے اور جوتے مزید مہنگے ہوں گے

کپڑے اور جوتے مزید مہنگے ہوں گے

جی ایس ٹی 5 فیصد سے بڑھا کر 12 فی صد کردیا گیا

by امت ڈیسک
21/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(نئی دہلی) مرکزی حکومت نے کپڑوں، جوتےچپل اور ٹیکسٹائل پر جی ایس ٹی میں اضافہ کر دیا ہے، یعنی اب سے کپڑے اور جوتے چپل خریدنا مہنگا ہو جائے گا۔ ایک طرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی گئی دوسری طرف عام استعمال ہونے والی ضروریات کی چیزوں پر جی ایس ٹی بڑھادیا گیا ہے۔ حکومت ان اشیا پر پہلے 5 فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی عائد کرتی تھی لیکن اب اسے بڑھا کر 12 فیصد کر دیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق جنوری 2022 سے ہوگا۔ سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی آئی ٹی) نے ایک نوٹیفکیشن جاری کر کے جی ایس ٹی میں اضافہ کی اطلاع فراہم کی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق کافی عرصے سے یہ امکان تھا کہ حکومت ریڈی میڈ گارمنٹ اور ٹیکسٹائل پر جی ایس ٹی بڑھا سکتی ہے۔ خیال رہے کہ پہلے ایک ہزار روپے تک کے کپڑوں پر 5 فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی عائد کیا جاتا تھا لیکن اب کسی بھی قیمت کے کپڑوں پر 12 فیصد کی شرح سے ہی جی ایس ٹی عائد ہوگا۔ اس کے علاوہ دھاگوں پر بھی 12 فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی لگایا جائے گا۔اس کے علاوہ تمام بنے ہوئے دھاگے، سنتھیٹک دھاگے، کمبل، ٹینٹ، ٹیبل کلاتھ، قالین، تولیہ، رومال، نیپکن، قالین، غالیچہ، لوئی پر بھی 12 فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی عائد ہوگا۔ ساتھ ہی جوتوں پر عائد ہونے والے جی ایس ٹی کی شرحوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ کلاتھنگ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف انڈیا (سی ایم اے آئی) نے حکومت کے اس اقدام کی مخالفت کی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ملک میں وبا کا اثر ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے۔ کاروبار میں تاحال اتنی تیزی نہیں آئی ہے، جتنی پہلے ہوا کرتی تھی۔ ایسے حالات میں حکومت کا جی ایس ٹی کی شرحوں میں اضافہ کرنا کاروبار کو مزید متاثر کرے گا۔اس کے علاوہ خام مال خصوصاً دھاگے، پیکنگ میٹریل اور مال ڈھولائی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے آنے والے وقت میں کپڑے کی قیمتوں میں تقریباً 15 سے 20 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

زرعی قوانین: وزیر اعظم کے اعلان کے باوجود کسانوں کی ایجی ٹیشن جاری، 29 نومبر کو ہوگا پارلیمنٹ تک ٹریکٹر مارچ

Next Post

شدت کی سردی کے باوجود شہر سمیت شما ل و جنوب میںبجلی کی آنکھ مچولی سے ہاہا کار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
شدت کی سردی کے باوجود شہر سمیت شما ل و جنوب میںبجلی کی آنکھ مچولی سے ہاہا کار

شدت کی سردی کے باوجود شہر سمیت شما ل و جنوب میںبجلی کی آنکھ مچولی سے ہاہا کار

سرینگر کے سنڈے مارکیٹ میں لوگوں کا بھاری رش

سرینگر کے سنڈے مارکیٹ میں لوگوں کا بھاری رش

حیدرپورہ تصادم: عامر ماگرے کی بہن کا غصہ پھوٹ پڑا

حیدرپورہ تصادم: عامر ماگرے کی بہن کا غصہ پھوٹ پڑا

سوڈانی فوج کا نئے معاہدے کے تحت وزیراعظم کو بحال کرنے کا فیصلہ

سوڈانی فوج کا نئے معاہدے کے تحت وزیراعظم کو بحال کرنے کا فیصلہ

معروف انسانی حقوق کارکن  خرم پرویز کے دفتر و رہائش گاہ پر این آئی اے کا چھاپہ

معروف انسانی حقوق کارکن خرم پرویز کے دفتر و رہائش گاہ پر این آئی اے کا چھاپہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »