• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر میں جنگجوئیت کم ترین سطح پر ہے :دلباغ سنگھ

راجوری حملے کے متعلق اہم سراغ ملے : دلباغ سنگھ

by امت ڈیسک
17/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر پولیس سر براہ دلباغ سنگھ نے منگل کو کہا کہ پولیس کو راجوری حملوں کے سلسلے میں کچھ اہم سراغ ملے ہیں اور جلد ہی معاملے کو حل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پلوامہ ضلع سے تعلق رکھنے والے لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند آج بڈگام میں ایک مختصر جھڑپ میں مارے گئے ہیں، جو ضلع سری نگر کی طرف بڑھنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

خبر رساں ایجنسی ۔ کشمیر نیوز آبزرور کے مطابق ٹی آرسی سری نگر میں جموں و کشمیر پولیس شہداء میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) نے کہا کہ یہ آپریشن کل بڈگام میں شروع کیا گیا تھا، لیکن کچھ دیر تک فائر نگ کے بعد جنگجوؤں نے چکھا دے دیا اور فرار ہو گئے تاہم آج پھر ان کا سراغ لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بڈگام میں کورٹ روڈ پر ایک ناکے کے دوران عسکریت پسندوں کا سراغ لگایا گیا اور انہیں چیکنگ کے لیے رکنے کو کہا گیا لیکن انہوں نے گاڑی سے چھلانگ لگا کر فور سز پر فائر نگ کی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ جس دوران لشکر طیبہ اور پلوامہ ضلع سے تعلق رکھنے والے دونوں جنگجو مارے گئے۔

انہوں نے مزید کہا، “ دونوں عسکریت پسند ضلع سری نگر کی طرف بڑھ رہے تھے اور اُن کے مقاصد کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔ وہ اپنے پر انے ٹھکانے سے نکلے تھے اور نئے ٹھکانے کی تلاش میں تھے”۔ راجوری حملے کے بارے میں پولیس سربراہ نے کہا کہ تفتیش کے دوران پولیس کو کچھ اہم سراغ ملے ہیں۔ یہ علاقہ جنگل کے قریب ہے اور بار بار عسکریت پسندوں کے دیکھے جانے کے بعد ، چار سے پانچ آ پریشن شروع کیے گئے ہیں۔ جہاں تک تفتیش کا تعلق ہے، ہمیں کچھ ٹھوس سراغ ملے ہیں اور جلد ہی گرفتاریاں کی جائیں گی۔ مجھے امید ہے کہ جلد کامیابی حاصل ہو جائے گی”۔

یوم جمہوریہ کی تقریبات اور بھارت جوڑ دیا ترا کے لیے حفاظتی اقدامات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں آج ایک میٹنگ ہوئی جس میں اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مناسب اقدامات کیے ہیں اور پر امن یوم جمہوریہ کی تقریبات کو یقینی بنایاجائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یاترا کے لیے جموں و کشمیر بھر میں حفاظتی انتظامات بھی کیے جارہے ہیں۔ ڈی جی پی نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں میں سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے مرکزی کردار بین الاقوامی سطح پر بے نقاب ہو رہا ہے۔ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کو مزید سخت کرنے اور انہیں دہشت گرد قرار دینے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ان افراد کی پروفائل عسکریت پسندی کے خلاف کام کرنے والی مختلف تنظیموں کو بھی بھیجی جا رہی ہے “۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرکاری زمین واپس لینے کے فیصلے پر مظفر شاہ کا ردعمل

Next Post

کانگریس جموں ترجمان دیپکا سنگھ راجاوات نے پارٹی سے استعفیٰ دیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
کانگریس جموں ترجمان دیپکا سنگھ راجاوات نے پارٹی سے استعفیٰ دیا

کانگریس جموں ترجمان دیپکا سنگھ راجاوات نے پارٹی سے استعفیٰ دیا

اوڑی میں تین دن تک تجاوزات ہٹانے کا حکم

اوڑی میں تین دن تک تجاوزات ہٹانے کا حکم

سدرہ علاقے میں ہوئے تصادم کی مجسٹریٹ کے ذریعے تحقیقات کا حکم

سدرہ علاقے میں ہوئے تصادم کی مجسٹریٹ کے ذریعے تحقیقات کا حکم

کانگریس کا اراضی سے متعلق جاری حکمنامہ واپس لینے کا مطالبہ

کانگریس کا اراضی سے متعلق جاری حکمنامہ واپس لینے کا مطالبہ

وقف، غیر اوقاف جائیداد کی نشاندہی کے لیے ضلع کمیٹیاں تشکیل

وقف، غیر اوقاف جائیداد کی نشاندہی کے لیے ضلع کمیٹیاں تشکیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »