• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حیدرپورہ تصادم: عامر ماگرے کی بہن کا غصہ پھوٹ پڑا

حیدرپورہ تصادم: عامر ماگرے کی بہن کا غصہ پھوٹ پڑا

'ہمارے صبر کا امتحان لیا جارہا ہے، انتظامیہ کسی غلط فہمی میں ہے کہ ہم خاموش بیٹھیں گے'

by امت ڈیسک
21/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(گول) شدید عوامی دباؤ اور اہلخانہ کے لگاتار احتجاجی دھرنے کے بعد حیدرپورہ تصادم میں مارے گئے دو افراد مدثرگل اور محمد الطاف کی نعشوں کو لواحقین کے حوالے کیا گیا لیکن محمد عامر ماگرے کی جسد خاکی لواحقین کو ابھی تک بھی نہیں سونپا گیا۔ خیال رہے عامر ماگرے ساکنہ گول رام بن کے لواحقین کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات لگاتار یہ مطالبہ کر رہی ہیں کہ عامر ماگرے کی نعش کو بھی لواحقین کے حوالے کیا جائے۔ عامر ماگرے کی بہن نے اس ضمن میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا حکومت وقت ہمارے صبر کا امتحان لے رہی ہے۔ انھوں نے کہا انتظامیہ ہمارے پرامن نظریئے کو ہماری زباں بندی سمجھ کر بہت بڑی غلط فہمی کا شکار ہے، ہم بھی احتجاج کر سکتے ہیں اور اپنے بھائی کی نعش کو حاصل کرنے کیلئے سڑکوں پر آسکتے ہیں لیکن انتظامیہ ہمارے صبر و تحمل کو ہلکے میں لیکر ہماری مجبوری کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے۔ عامر کی بہن کا کہنا تھا کہ جس طرح سے دو نعشیں لواحقین کے حوالے کی گئیں اُسی طرح سے ہمارے بھائی کی نعش بھی ہمارے سپرد کی جائے۔  انھوں نے کہا کہ انتظامیہ جس بھی طرح سے تحقیقات کرنا چاہتی ہے ہم برابر تعاون فراہم کریں گے اور ہم بھی چاہتے ہیں کہ اِس معاملے کی اچھے سے تحقیقات ہو تا کہ معلوم ہو سکے کی حقیقت کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تحقیقات میں اگر یہ پایا گیا کہ عامر واقعی عسکریت سے جڑا تھا تو پھر عامر کو دہشت قرار دینے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے! اگر عامر کے ملی ٹینٹ ہونے کا ایک بھی ثبوت فوج اور پولیس دے گی تو ہم یہ ماننے کیلئے تیار ہیں کہ پولیس نے جو کچھ عامر کے ساتھ کیا وہ اُس کا حقدار تھا لیکن ہم یہ بھی کہہ دیتے ہیں کہ اگر کسی پولیس آفیسر  نے اپنی ترقی کیلئے یہ فیک انکاؤنٹر انجام دیا ہے تو ہم اُس آفیسر یا اہلکار کو سزا دینے کیلئے کوئی بھی جنگ کو لڑیں گے۔ اِس دوران عامر کے والد سے جب میڈیا نمائندوں نے پوچھا کہ عسکریت کے خلاف جو جنگ آپ نے لڑی تھی کیا آ پکو لگتا ہے کہ آپ اُس جنگ میں کامیاب ہوئے کے جواب میں انہوں نے کہ میں نے ملک کی سلامتی کیلئے مکمل وفاداری سے عسکریت کے خلاف جو جنگ لڑی ہے میں اُس میں کامیاب ہوا ہوں لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے ملک میں عسکریت کے خلاف جنگ لڑنے والوں کا انجام یہ ہوتا ہے کہ اُنہی کو دہشت گردی کا لیبل لگایا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کو شرم آنی چاہیے کہ وہ ایک شخص کو عسکریت کے خلاف لڑنے پر بہادری کا ایوارڈ دیتے ہیں اور پھر اُسی شخص کے بیٹے کو اِس لئے مار دیتے ہیں کہ وہ ایک سرگرم ملی ٹینٹ تھا، جبکہ پولیس کے پاس اِس کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر عامر کے دہشت گرد ہونے کا پولیس کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت ہے تو میں پولیس کی اِس کارروائی پر اُنہیں مبارکبادپیش کروں گا لیکن اگر یہ انکاؤنٹر پولیس  نے اپنی ترقیاں حاصل کرنے کیلئے انجام دیا ہے تو پھر میرے میں پولیس کےلئے یہی الفاظ ہیں کہ اگر آپ کو دہشت گردی سے لڑنے کی ہمت نہیں تو ایسے انکاؤنٹر دینےکے بجائے چُلو بھر پانی میں ڈوب کر مرجاؤ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر کے سنڈے مارکیٹ میں لوگوں کا بھاری رش

Next Post

سوڈانی فوج کا نئے معاہدے کے تحت وزیراعظم کو بحال کرنے کا فیصلہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
سوڈانی فوج کا نئے معاہدے کے تحت وزیراعظم کو بحال کرنے کا فیصلہ

سوڈانی فوج کا نئے معاہدے کے تحت وزیراعظم کو بحال کرنے کا فیصلہ

معروف انسانی حقوق کارکن  خرم پرویز کے دفتر و رہائش گاہ پر این آئی اے کا چھاپہ

معروف انسانی حقوق کارکن خرم پرویز کے دفتر و رہائش گاہ پر این آئی اے کا چھاپہ

پٹھان کوٹ میں آرمی کے تروینی گیٹ پر دستی بم کا دھماکہ

پٹھان کوٹ میں آرمی کے تروینی گیٹ پر دستی بم کا دھماکہ

سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کی طالبہ کی دم گھوٹنے سے موت

سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کی طالبہ کی دم گھوٹنے سے موت

جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کی مرکزی مجلس شوریٰ کا غیر معمولی اجلاس

جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کی مرکزی مجلس شوریٰ کا غیر معمولی اجلاس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »