• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اتراکھنڈ: تیز آواز میں اذان کے لیے ہریدوار کی 7 مساجد پر لگا جرمانہ، 2 دیگر مساجد کو کی گئی تنبیہ

اتراکھنڈ: تیز آواز میں اذان کے لیے ہریدوار کی 7 مساجد پر لگا جرمانہ، 2 دیگر مساجد کو کی گئی تنبیہ

by امت ڈیسک
21/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ایک بار پھر مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے تیز آواز میں اذان دینے پر تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ اس بار معاملہ اتراکھنڈ کے ہریدوار کا ہے جہاں کی انتظامیہ نے 7 مساجد پر صوتی آلودگی کے لیے جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس فیصلے پر جمعیۃ علماء اتراکھنڈ کے صدر مولانا محمد عارف نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور اسے پولرائزیشن کو فروغ دینے والا عمل قرار دیا ہے۔ حالانکہ انتظامیہ کا واضح الفاظ میں کہنا ہے کہ لاؤڈاسپیکر پر آواز بہت تیز تھی اسی لیے کارروائی کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریدوار کے پاتھری پولیس اسٹیشن کے قریب والے کچھ علاقوں کی مساجد سے کہا گیا تھا کہ وہ لاؤڈاسپیکر پر کم آواز کے ساتھ اذان دیں۔ ایس ڈی ایم پورن سنگھ نے بتایا کہ مساجد کی انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا تھا، لیکن اس پر توجہ نہیں دی گئی، نتیجہ کار مساجد پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 2 دیگر مساجد کو تنبیہ بھی دی گئی ہے کہ اگر وہاں بھی اذان کی آواز کم نہیں کی گئی تو ایسی ہی کارروائی ہوگی۔

اس معاملے میں مساجد سے جڑے علماء کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔ کئی لوگوں نے اس جرمانہ کی شدید مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ مسلم طبقہ پر اس طرح سختی نہیں کی جانی چاہیے۔ مولانا محمد عارف کا کہنا ہے کہ ہر پولیس اسٹیشن میں میٹنگ کی گئی اور یہ فیصلہ ہوا کہ لاؤڈاسپیکر میں آواز کتنی کم ہوگی۔ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ صوتی آلودگی نہیں ہوگی، پھر بھی پیسے مانگے جا رہے ہیں۔ مولانا عارف نے کہا کہ حال ہی میں ہوئی کانوڑ یاترا میں حکومت نے ڈی جے اور لاؤڈاسپیکر کی آواز بڑھانے کی منظوری دی تھی۔ یہ آواز نصف کلومیٹر دور سے بھی صاف سنائی دیتی تھی، لیکن انتظامیہ کو کوئی اعتراض نہیں ہوا۔ اذان تو صرف 2 منٹ کی ہوتی ہے، پھر بھی جرمانہ لگایا جا رہا ہے۔

مولانا عارف کا کہنا ہے کہ انتظامیہ صرف ایک طبقہ کو ہدف بنا رہی ہے اور مساجد پر عائد کردہ جرمانہ سیاست سے متاثر ہے۔ ایسے کئی مقامات ہیں جہاں تیز آواز میں لاؤڈاسپیکر بج رہے ہیں لیکن جرمانہ صرف مسجدوں پر ہی لگایا جا رہا ہے۔ حالانکہ ایس ڈی ایم پورن سنگھ کا کہنا ہے کہ شکایت ملنے کے بعد جانچ کی گئی اور پھر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اگر دی گئی ہدایات پر عمل نہیں ہوتا تو جرمانہ کی رقم مزید بڑھائی جائے گی۔ پورن سنگھ نے جرمانہ کے پیچھے ہائی کورٹ کے حکم کا بھی حوالہ پیش کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اسٹیٹ لینڈ انہدامی کارروائی میں غریب لوگوں کا خیال رکھیں، سجاد لون کا ایل جی کو خط

Next Post

’لوگ اپنی بیٹیوں کو بچائیں، زناکار آزاد گھومیں گے‘، بابا رام رحیم کو پھر پیرول ملنے پر سواتی مالیوال سخت برہم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
Next Post
’لوگ اپنی بیٹیوں کو بچائیں، زناکار آزاد گھومیں گے‘، بابا رام رحیم کو پھر پیرول ملنے پر سواتی مالیوال سخت برہم

’لوگ اپنی بیٹیوں کو بچائیں، زناکار آزاد گھومیں گے‘، بابا رام رحیم کو پھر پیرول ملنے پر سواتی مالیوال سخت برہم

بھارت جوڑو یاترا کٹھوا کے ہیرا نگر سے دوبارہ شروع

بھارت جوڑو یاترا کٹھوا کے ہیرا نگر سے دوبارہ شروع

اننت ناگ میں تین روز میں 4200کنال اراضی چھڑائی گئی

اننت ناگ میں تین روز میں 4200کنال اراضی چھڑائی گئی

جموں کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کافی بہتر : اجے بٹ

جموں کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کافی بہتر : اجے بٹ

ایل جی  آج اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کریں گے

ایل جی آج اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »