امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ / / ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے 4200 کنال سر کاری وکا بچرائی اراضی کو ناجائز قبضے سے پچھلے تین روز میں چھڑایا ہے اور اس طرح ضلع میں اب تک 40000 کنال اراضی کو نا جائز قبضے سے آزاد کیا گیا۔ اس موقعہ پر بولتے ہوئے ڈپٹی کمشنر انت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے کہا کہ متعدد تحصیلوں میں قبضے میں لی گئی اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے اور ناجائز قبضے کو ہٹانے کی مہم جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اراضی کے وسیع ٹکڑوں کو بحال کرنا ہے تاکہ انہیں عوامی مقصد کیلئے ما بعد استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لگ بھگ 50 فیصد ناجائز قبضے میں لی گئی اراضی کو چھڑا یا گیا ہے اور مزید 50 فیصد کو بھی جلد ہی آزاد کیا جائے گا۔