امت نیوز ڈیسک //
جموں :کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے فوج کی ہمہ وقت تیاری کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صور تحال کافی بہتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کبھی جنگ نہیں چاہتے تھے تاہم کوئی آنکھ دکھانے کی کوشش کرتا ہے تو اس کو بھر پور انداز میں جواب دیتے ہیں۔ جموں میں فوج کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ نے آج کہا کہ فوج بہت مضبوط ہے اور ہر چیلنج کا بہت مؤثر طریقے سے سامنا کر رہی ہے۔ راجوری ہلاکتوں پر ایک سوال کے جواب میں بھٹ نے کہا کہ فوج کو تمام چیلنجوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ ہمسایہ ممالک میں لوگ راشن کے لیے لڑرہے ہیں لیکن ہمارے وزیر اعظم کا انتظام دیکھئے کہ ہم نے کو وڈ کی تین لسروں کے دوران بھی ہر لسر میں کروڑوں لوگوں کو مفت راشن دیا۔ ایک سوال کے جواب میں کہ پاکستانی عوام نے ہندوستان کی تعریف کی ہے ، وزیر نے کما پاکستان یقینی طور پر ہماری تعریف کرے گا۔ ہم دوسروں کے لیے برا نہیں سوچتے لیکن بیرونی طاقتوں نے یا تو ہماری سرحدوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی یا امن میں خلل ڈالا۔ ہم نے نہ کبھی جنگ شروع کی لیکن اگر کوئی کرتا ہے تو ہماری افواج نے مناسب جواب دیا اور اوڑی یا گاولاں اس کی مثالیں ہیں”۔ جموں و کشمیر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی صور تحال میں کافی بہتری آئی ہے۔ ہماری افواج ، پیر المٹری یا فوج ، ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ بھٹ نے کہا کہ عوام کے تعاون اور بہادری سے جموں و کشمیر میں امن بحال ہوا ہے جس کی وجہ سے پچھلے دو سال میں سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج کو جب اور جہاں چاہیں کوئی بھی درست فیصلہ کرنے کے لیے آزادانہ اختیار دیا گیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کمانڈر تمام اقدامات اور فیصلے اگر اورلیکن ذہن میں رکھتے ہوئے کر رہے ہیں ۔