• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کی مرکزی مجلس شوریٰ کا غیر معمولی اجلاس

جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کی مرکزی مجلس شوریٰ کا غیر معمولی اجلاس

ملی، معاشرتی و تنظیمی معاملات پر سیر حاصل گفتگو، صدر جمعیت کے معیاد کار میں توسیع کے مشاورتی فیصلہ کی توثیق

by امت ڈیسک
22/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر)دنیا آج بھیانک جرائم جنسی آوارگی، جبر و تعدی اور فساد و انتشار کی آماجگاہ بنی ہوئی ہے، حرص و ہوس کی آگ نے انسانی اخلاق کوبھسم کرکے رکھ دیا ہے، حصول سیم و زر کی دوڑ میں حلال و حرام کی تمیز مٹ چکی ہے۔ انسانیت رنگ و نسل اور طبقات میں تقسیم ہوچکی ہے، ان ہوش ربا حالات میں اُمت مسلمہ کی دعوتی اور امر معروف ونہی عن المنکر کی ذمہ داریوں میں اضافہ در اضافہ ہے۔ ان باتوں کااظہار جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کے صدر پروفیسر غلام محمد بٹ المدنی نے آج جمعیت منزل سرینگر میں تین سال سے زیادہ عرصہ کے بعد بلائی گئی جمعیت کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ جمعیت اصلاح احوال، تطہیرمعاشرہ، عقائد کی درستگی کا کام تعلیم تبلیغ تدریس کے ہر محاذ سے کررہی ہے اور انسانیت کی صلاح و فلاح بلا تمیز اِس کا شعار رہا ہے۔ جہاں جمعیت اب طبی میدان میں بھی سرگرم عمل ہے وہاں آفات و بلیات کے ادوار میں اِس کے کردار کو ہر سو سراہا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جمعیت ایک سسٹم اور ایک آئین کے تحت کام کررہی ہے اور آئین شکنی کے مرتکب کسی بھی فرد کو برداشت کرنا جمعیت کے استحکام میں رخنہ اندازی کے مترادف ہوگا۔ صدر جمعیت  نے نامساعد حالات اور کووِڈ- 19 کی شدتوں کے دوران جمعیت سے وابستہ ہر پیر و جواں کے جذبہ  ایثار کو سراہا اور اُن کا شکریہ ادا کیا۔

مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے 8 نومبر 2021 ء کو جمعیت کی مرکزی مجلس مشاورت کے اُس فیصلہ کی توثیق کی جس کی رو سے بوجوہ محترم صدر جمعیت کے معیاد کار میں ایک میقات یعنی تین سال کی توسیع کی تھی۔ شوریٰ نے مشاورت کے اِس فیصلہ کو بروقت اور بہتر فیصلہ قرار دیا۔ اجلاس سے مخاطب ہوکر جمعیت کے نائب صدر ڈاکٹر عبداللطیف الکندی صاحب نے گذشتہ تین برسوں میں پیش آئے واقعات کووڈ بحران اور دیگر مسائل و معاملات کا احاطہ کرتے ہوئے اِس دوران جمعیت کے کردار اور اس کی کارکردگی پر مغز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس درخشان رول کو اہل فکر و نظر صاحبان، فہم و دانش، عوامی حلقوں، صحافتی اداروں اور دینی تنظیموں نے بھی خوب سراہا۔ جمعیت کی مختلف اکائیوں کی جانب سے علوم نبوی ؐ کی ترویج کے لئے کی جارہی کاوشوں کو جہاں ڈاکٹر الکندی نے سراہا وہاں اُن کی توجہ اُس کام کی حساسیت کی جانب بھی مبذول کی اور کہا کہ اِس تعلق سے جہاں سنجیدہ فکر، تجربہ کار اور متحمل مزاج اساتذہ کا انتخاب ہو وہاں طلباء عزیز کے اذھان میں یہ بات بٹھا دی جائے کہ وہ بہرحال طلباء ہی رہیں صف علماء میں شامل نہ ہوں وہ فتویٰ مناظرہ بازی سے بھی دور رہیں۔ اُنہوں نے ان تعلیمی سنٹروں کو مرکزسے رجسٹر کرنے اور مسلسل مربوط رہنے کی تاکید کی۔ انہوں نے سوشل میڈیاپر کچھ گروپوں یا کئی انفرادی لوگوں کی جانب سے کی جارہی گفتگو یا تحریروں پر بھی اپنا حزن و ملال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے اس دور میں اگر اسکا منفی استعمال ہوا یہ انتشار و افتراق کا باعث بنے گا۔ اور ہمیں جماعتی سطح پر اس تعلق سے حساسیت کا مظاہرہ کرناہوگا۔ اس موقع پر جمعیت کے ناظم اعلیٰ عبدالحکیم وانی  نے تین سالہ کارکردگی رپورٹ پڑھ کر سنائی۔ پورے دن جاری رہنے والے اس اجلاس میں وادی کشمیر کے علاوہ جموں، ادھمپور، ریاسی، راجوری، پونچھ سرنکوٹ، ڈوڈہ، کشتواڑ اور جموں کے دیگر علاقوں سے آنے والے معزز اراکین شوریٰ شریک رہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کی طالبہ کی دم گھوٹنے سے موت

Next Post

ایئرٹیل ٹیلی کام کمپنی نے ٹیرف پلان میں 25 فیصد تک اضافہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
ایئرٹیل ٹیلی کام کمپنی نے ٹیرف پلان میں 25 فیصد تک اضافہ

ایئرٹیل ٹیلی کام کمپنی نے ٹیرف پلان میں 25 فیصد تک اضافہ

مرکزی وزیر خزانہ  نے سرینگر میں نئے انکم ٹیکس دفتر کا افتتاح کیا

مرکزی وزیر خزانہ نے سرینگر میں نئے انکم ٹیکس دفتر کا افتتاح کیا

معروف انسانی حقوق کارکن خرم پرویز کو این آئی اے نے حراست میں لیا

معروف انسانی حقوق کارکن خرم پرویز کو این آئی اے نے حراست میں لیا

اداروں میں شفافیت قائم کرنے بے ضابطگیوں بد عنوانیوں کے خاتمے کے لئے ارادے مستحکم اور مضبوط

اداروں میں شفافیت قائم کرنے بے ضابطگیوں بد عنوانیوں کے خاتمے کے لئے ارادے مستحکم اور مضبوط

جموں و کشمیر کے عوام میں اعتماد کی بحالی 5اگست 2019کے فیصلوں کی منسوخی سے ممکن

جموں و کشمیر کے عوام میں اعتماد کی بحالی 5اگست 2019کے فیصلوں کی منسوخی سے ممکن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »