• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بنگلادیش نے سعودی عرب سے پٹرول ادھار مانگ لیا

بنگلادیش نے سعودی عرب سے پٹرول ادھار مانگ لیا

by امت ڈیسک
04/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

ڈھاکا: ڈالرز کی ادائیگیوں میں عدم توازن کے شکار بنگلا دیش نے سعودی عرب سے پٹرول ادھار دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں کی ادائیگی کے لیے مؤخر اقساط کی سہولت فراہم کی جائے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف نے بنگلادیش کے لیے 4.7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری دیدی ہے جس کے لیے پہلی قسط کے طور پر فوری 67 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ تاہم بنگلادیش کو پٹرول اور خوراک کی خریداری کے لیے ڈالرز کی کمی کا تاحال سامنا ہے۔ وہ اپنی ضروریات کا نصف پٹرول سعودی عرب سے خریدتا ہے لیکن ڈالرز کی کمی کے باعث ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جس پر بنگلادیش نے سعودی عرب سے مؤخر اقساط میں پٹرول فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے ادائیگی میں عدم توازن کا سامنا ہے۔ خیال رہے کہ بنگلا دیش کی معیشت اس وقت بھی ایشیا کی مضبوط ترین معیشتوں میں شمار ہوتی ہے تاہم روس یوکرین جنگ سے خوراک اور پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے ملک کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بنگلادیش کی کرنسی ’’ٹکا‘‘ کی قدر میں بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 25 فیصد کمی ہوئی ہے، جس سے پیٹرول کے تقسیم کاروں اور بجلی کی افادیت کے اخراجات بڑھ گئے ہیں جس کا باقی ماندہ معیشت پر بھی اثر پڑا ہے۔ ملک بھر میں ڈیزل سے چلنے والے کئی پاور پلانٹ بند کردیے گئے جس سے یومیہ 13 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اور ٹیکسوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ان اقدامات پر اپوزیشن نے ملک گیر احتجاج کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہے۔ معاشی اور سیاسی عدم استحکام سے نکلنے کے لیے بنگلادیش کی حکومت نے گزشتہ برس جولائی میں آئی ایم ایف سے قرض کی درخواست کی جو تین روز قبل منظور ہوگئی اور اب سعودی عرب سے بھی پٹرول ادھار دینے کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ بنگلادیش کے گزشتہ برس جنوری میں زرمبادلہ کے ذخائر 46 ارب ڈالر تھے جو سال کے آخر میں 32 ارب ڈالر رہ گئے جب کہ مہنگائی کی سرکاری شرح 8.7 فیصدہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سوڈان میں پوپ فرانسس کا دورہ؛ مسلح گروپ کی فائرنگ میں21 افراد ہلاک

Next Post

امریکا میں چینی غبارے کی پرواز، وزیر خارجہ کا دورہ چین ملتوی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
امریکا میں چینی غبارے کی پرواز، وزیر خارجہ کا دورہ چین ملتوی

امریکا میں چینی غبارے کی پرواز، وزیر خارجہ کا دورہ چین ملتوی

’شراب نہیں دودھ پیو‘! بی جے پی رکن پارلمنٹ نے بار کے آگے گائے باندھ دی

’شراب نہیں دودھ پیو‘! بی جے پی رکن پارلمنٹ نے بار کے آگے گائے باندھ دی

والد کو موبائل دینا مہنگا پڑ گیا، 6 سالہ بیٹے نے ڈھائی لاکھ کا کھانا آرڈر کردیا

والد کو موبائل دینا مہنگا پڑ گیا، 6 سالہ بیٹے نے ڈھائی لاکھ کا کھانا آرڈر کردیا

منوج سنہا کا کشمیری پنڈتوں سے متعلق راہل گاندھی کے خط پر جوابی حملہ

منوج سنہا کا کشمیری پنڈتوں سے متعلق راہل گاندھی کے خط پر جوابی حملہ

کشمیری پنڈت ملازمین کی تنخواہیں واگزار کرنےکی ہدایت

کشمیری پنڈت ملازمین کی تنخواہیں واگزار کرنےکی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »