• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بلڈوزر کارروائی کے خلاف پی ڈی پی نے کیا سرینگر میں احتجاج

بلڈوزر کارروائی کے خلاف پی ڈی پی نے کیا سرینگر میں احتجاج

by امت ڈیسک
07/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر):’’زمین ہماری حکم تمہارا، نہیں چلے گا نہیں چلے گا۔ مودی ہم سے ڈرتا ہے، پولیس کو آگئے کرتا ہے‘‘ جیسے نعروں کے ساتھ منگل کے روز جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کارکنان نے جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے یونین ٹیریٹری میں جاری انہدامی مہم، بلڈوزر کارروائی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں درجنوں پی ڈی پی کارکنان و لیڈران نے شرکت کی۔

احتجاج کے حوالہ سے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ہوئے پی ڈی پی کے سینئر لیڈر عارف لائگرو کا کہنا تھا کہ ’’یہ احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک انتظامیہ اپنا فرمان واپس نہیں لیتی۔ بی جے پی لوگوں کو تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے۔ غریب عوام کو تنگ کرنے کے درپے ہے۔‘‘ احتجاج میں شامل پارٹی کے سینئر لیڈر موہت بھان نے بھی لائگروں کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا: ’’انہدامی کارروائی چنندہ ہے اور کشمیری عوام کو پریشان کرنے کے لیے انجام دی جا رہی ہے۔‘‘واضح رہے کہ گزشتہ روز پارٹی کی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیی محبوبہ مفتی نے بھارت کی دارالحکومت دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ ’’کشمیر کو بی جے پی نے افغانستان بنا دیا ہے۔‘‘ انہدامی کارروائی اور سرکاری اراضی سے عوام کی بے دخلی کے لیے کشمیر میں چلائے جا رہے بلڈوزر کے حوالہ سے محبوبہ نے کہا تھا کہ ’’کشمیر اور دہلی کی دوری بڑھ گئی ہے، اس لیے انہیں اپنے مسائل بیان کرنے کے لیے جموں و کشمیر سے دہلی آنا پڑتا ہے۔‘‘

بی جے پی کی تنقید کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’’بی جے پی نے اپنی اکثریت کو ہتھیار بنا لیا ہے اور وہ ملک کے آئین کو توڑ رہی ہے۔‘‘ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’پتہ نہیں کتنا اتحاد ہوا ہے لیکن (بی جے پی کی پالیسیوں سے) بہت تباہی ہوئی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کو چھوڑ سبھی سیاسی جماعتوں کی جانب سے بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج کیے جا رہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرحدوں پر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا : اوپیندر دویدی

Next Post

ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ بد تمیزی، ایس ایم سی ملازمین پر کیس درج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ بد تمیزی، ایس ایم سی ملازمین پر کیس درج

ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ بد تمیزی، ایس ایم سی ملازمین پر کیس درج

زیر تعمیر ٹنل کے قریب حادثے میں ڈرائیور لقمہ اجل

زیر تعمیر ٹنل کے قریب حادثے میں ڈرائیور لقمہ اجل

پلوامہ میں دوسرے کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرکے پیسہ نکالنے والا گرفتار:پولیس

انہدامی کاروائی کے دوران پتھراؤ، ڈی ڈی سی ممبر سمیت 8 افراد گرفتار

بھارت جوڑو یاترا کا اثر ملک گیر سطح پر رہا:راہل گاندھی

اگنی ویر آر ایس ایس کا آئیڈیا ہے، اجت ڈوبھال اسے نوجوانوں پر تھوپ رہے ہیں: راہل گاندھی

سرینگر میں تین ملی ٹینٹ معاونین گرفتار : پولیس

سرینگر میں تین ملی ٹینٹ معاونین گرفتار : پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »