• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حملہ آوروں کی اطلاع دینے پر10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

حملہ آوروں کی اطلاع دینے پر10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

by امت ڈیسک
08/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں :جموں و کشمیر پولیس نے آج ڈانگری گاؤں میں حملے میں ملوث حملہ آوروں کے بارے میں معلومات دینے والوں کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی منگل کی رات جاری کردہ ایڈوائزری میں پولیس نے حملہ آوروں کی کسی بھی طرح سے مدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ بھی دیا ہے۔ یکم جنوری کو ڈانگری گاؤں میں عسکریت پسندوں نے شہریوں کو نشانہ بنایا تھا۔ پولیس ان عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے لیے مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ یہ عسکریت پسند اسی علاقے میں چھپے ہوئے ہیں اور کچھ مقامی افراد ان عسکریت پسندوں کی مدد کر رہے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو عسکریت پسندوں کو پولیس اور سیکورٹی فورسز کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی معلومات دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ان عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت اور کھانے پینے کی ہر چیز میں مدد کر رہے ہیں۔

پولیس نے اپنی ایڈوائزری میں واضح طور پر کہا کہ ان ’عسکریت پسندوں‘ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور جلد ہی ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے مقامی لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کی مدد نہ کریں۔ جموں و کشمیر پولیس نے عسکریت پسندوں کے بارے میں معلومات دینے والوں کے لیے 10 لاکھ روپے اور دیگر انعامات کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ اطلاع دینے والوں کا نام بھی خفیہ رکھا جائے گا۔ پولیس نے عوام سے ہوشیار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے لیے امن شرط ہے اور عوام امن کو برقرار رکھنے میں پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) ڈانگری حملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے راجوری میں بڑے پیمانے پر آپریشن کر رہے ہیں۔ یہ حملہ یکم جنوری کو ہوا تھا۔بتا دیں کہ یکم جنوری کو راجوری کے ڈانگری گاؤں میں عسکریت پسندوں کے حملے میں سات افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے تھے۔ عسکریت پسندوں کی جانب سے کچھ گھروں پر فائرنگ کی گئی تھی۔ اس حملے میں دو بھائیوں سمیت پانچ افراد مارے گئے تھے، اگلے روز آئی ای ڈی دھماکے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ اس حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں ہونے کی وجہ سے گاؤں کے لوگوں میں کافی غصہ ہے۔ اتوار کو، ڈانگری کے رہائشیوں نے گاؤں میں حملوں کے پیچھے عسکریت پسندوں کا سراغ لگانے میں سیکورٹی ایجنسیوں کی ‘ناکامی’ پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر سیکیورٹی ادارے آئندہ 15 دنوں میں عسکریت پسندوں گرفتار نہ کرسکے تو وہ بھوک ہڑتال کریں گے۔ جس کے بعد سے سیکورٹی ایجنسیاں عسکریت پسندوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی کو حراست میں لیا گیا

Next Post

جموں وکشمیر میں بلڈوزر راج قائم افسر شاہی میں ظلم و ستم کا کوئی حساب نہیں: حسنین مسعودی کی لوک سبھا میں تقریر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
Next Post
جموں وکشمیر میں بلڈوزر راج قائم افسر شاہی میں ظلم و ستم کا کوئی حساب نہیں: حسنین مسعودی کی لوک سبھا میں تقریر

جموں وکشمیر میں بلڈوزر راج قائم افسر شاہی میں ظلم و ستم کا کوئی حساب نہیں: حسنین مسعودی کی لوک سبھا میں تقریر

محبوبہ مفتی کی گرفتاری کے خلاف سری نگر میں احتجاج

محبوبہ مفتی کی گرفتاری کے خلاف سری نگر میں احتجاج

کشمیر میں دو لاکھ کنال سے زائد سرکاری زمین پر قبضہ ہٹایا گیا

کشمیر میں دو لاکھ کنال سے زائد سرکاری زمین پر قبضہ ہٹایا گیا

پلوامہ میں 10 مفرور ملزمان 18 سال بعد گرفتار

پلوامہ میں 10 مفرور ملزمان 18 سال بعد گرفتار

جموں میں کے اے ایس آفیسر اور لیکچرر 2.6 لاکھ روپے رشوت طلب کرتے ہوئے گرفتار

جموں میں کے اے ایس آفیسر اور لیکچرر 2.6 لاکھ روپے رشوت طلب کرتے ہوئے گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »