• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں دو لاکھ کنال سے زائد سرکاری زمین پر قبضہ ہٹایا گیا

کشمیر میں دو لاکھ کنال سے زائد سرکاری زمین پر قبضہ ہٹایا گیا

by امت ڈیسک
08/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں کشمیر لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا کی انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں سرکاری زمین و کاہچرائی پر لوگوں کا قبضے ہٹانے کی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کے تحت وادی کے دس اضلاع میں دو لاکھ سے زائد کنال سرکاری نے غیر قانونی قبضہ سے واپس بحال کی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق کشمیر میں کے دس اضلاع میں 3 لاکھ 58 ہزار 720 کنال سرکاری زمین پر قبضہ کیا گیا تھا جس میں آج تک 2 لاکھ 16 ہزار 683 کنال سے قبضہ ہٹایا گیا ہے، جن میں 381 کنال اثر رسوخ افراد سے واپس لی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق کشمیر میں 3 لاکھ 4ہزار 366 کنال کاہچرائی اراضی پر قبضہ کیا گیا ہے جس میں سے 1 لاکھ 72 ہزار 907 کنال سے قبضہ ہٹایا گیا ہے جس میں 456 کنال اثر رسوخ افراد سے واپس لی گئی ہے۔گزشتہ ماہ سے چل رہی اس مہم میں انتظامیہ نے کئی تجاوزات کو منہدم بھی کیا ہے، جس میں ہوٹل و دیگر تعمیراتی ڈھانچے بھی شامل ہیں۔

اس مہم سے جموں و کشمیر کے لوگوں میں بے چینی پیدا ہوئی ہے،اگرچہ ایل جی منوج سنہا نے یقین دہانی بھی کی کہ غریب و چھوٹے دکانداروں سے زمین واپس نہیں لی جائے گی۔جموں کشمیر کے ہر ضلع میں عوام شدید تشویش میں مبتلا ہیں،کہ کہیں ان کو اس مہم میں بے گھر نہ بنایا جائے۔ کئی لوگوں نے احتجاج بھی کیا کہ انتظامیہ نے ان کے چھوٹے دکانوں کو سیل کیا ہے یا منہدم کیا ہے۔عام لوگوں و سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ منوج سنہا کی ہدایت کو متعلقہ افسران عملی جامہ نہیں پہنا رہی ہیں، اور نہ ہی اس حوالے سے باضابطہ آڈر جاری نہیں کیا گیا، جس میں غریب لوگوں کو اس مہم سے استثنیٰ رکھا جائے گا۔

گزشتہ روز نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اس مہم کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اور جموں صوبوں میں اس مہم میں صاف جانبداری نظر آرہی ہے۔ وہیں پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے بھی الزام عائد کیا ہے کہ اس مہم میں 90 فی صد مسلم آبادی کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جبکہ جموں میں کچھ چنندہ افراد سے قبضہ ہٹایا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے جموں کشمیر کے چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے تمام ضلع مجسٹریٹز و صوبائی کمشنرز کو ہدایت دی کہ اس کارروائی کو جاری رکھے اور پوری سرکاری اراضی و کاہچرائی سے قبضہ ہٹایا جائے۔ چیف سیکرٹری نے پولیس اور ضلع مجسٹریٹز کو یہ ہدایت بھی دی ہے کہ اس مہم کے خلاف جو افراد یا فرد بات کرے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور اس فرد یا افراد کے قبضے میں زمین کو واپس لیا جائے۔

وہیں عام لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر منوج سنہا نے یقین دہانی کی ہے کہ غرباء و چھوٹے دکانداروں کو اس مہم سے مستثنٰی رکھا گیا ہے تاہم اس کے متعلق ایل جی تحریری طور حکمنامہ جاری کیا جائے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

محبوبہ مفتی کی گرفتاری کے خلاف سری نگر میں احتجاج

Next Post

پلوامہ میں 10 مفرور ملزمان 18 سال بعد گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
Next Post
پلوامہ میں 10 مفرور ملزمان 18 سال بعد گرفتار

پلوامہ میں 10 مفرور ملزمان 18 سال بعد گرفتار

جموں میں کے اے ایس آفیسر اور لیکچرر 2.6 لاکھ روپے رشوت طلب کرتے ہوئے گرفتار

جموں میں کے اے ایس آفیسر اور لیکچرر 2.6 لاکھ روپے رشوت طلب کرتے ہوئے گرفتار

جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

وزیر اعظم کا اپریل میں جموں و کشمیر کا متوقع دورہ

وزیر اعظم کا اپریل میں جموں و کشمیر کا متوقع دورہ

یہ ایسا بجٹ ہے جو متوسط ​​طبقے کی توقعات پر پورا اترتا ہے: وزیراعظم نریندر مودی

پلاسٹک کی خراب بوتلوں سے تیار جیکٹ پہن کر پارلیمنٹ پہنچے پی ایم مودی، آئیے جانتے ہیں اس کی خوبیاں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »