امت نیوز ڈیسک //
جموں،6 مارچ (یو این آئی) آل جموں وکشمیر پنچایت کانفرنس نے پیر کے روز یہاں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔
اس موقع پر کانفرنس کے صدر انیل شرما نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج جو ہم نے یہاں احتجاج درج کیا اس کا مقصد یہ ہے کہ جو جموں وکشمیر میں 14 ایف سی کا پیسہ واپس کیا گیا ہے اس کو فوری طور پر واگذار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پنچایتوں نے جموں وکشمیر کے دیہاتوں میں بے روزگار نوجوانوں کو رزو گار فراہم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنچایتوں کی ترقی کے لئے تالاب بنائے گئے، نالیاں بنائی گئی یہاں تک اسکولوں میں اضافی کلاس روم بنائے گئے۔
موصوف صدر نے کہا کہ لیکن انتظامیہ کی طرف سے دو سو کروڑ روپیے واپس کئے گئے۔
انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ اس پیسے کو فوری طور واپس کرائے تاکہ جن نوجوانوں نے دیہاتوں میں کام کاج کیا ہے ان کو پیسہ مل سکے۔









