• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نیشنل کانفرنس :ڈاکٹر فاروق عبداللہ پھر سے پارٹی صدر منتخب

نئی نسل میں پائی جارہی مایوسی اور نااُمیدی مرکزی حکومت کی پالیسیوں کی ناکامی کی عکاس:نیشنل کانفرنس

by امت ڈیسک
13/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 13 مارچ(یو این آئی)جموں وکشمیر میں نئی دلی سے چلائی جارہی حکومت نے گذشتہ4برسوں سے یہاں کے عوام کو پشت بہ دیوار، محتاج اور بے اختیار کرنے میں کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی اور اس سارے عمل میں یہاں کا نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہوا اور آج صورتحال یہ ہے کہ ہماری نئی نسلی آج نااُمیدی ، مایوسی اور غیر یقینیت کے اندھیروں میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔
ان باتوں کا اظہار این سی جنرل سیکریٹری نے سری نگر میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو اندھیروں میں دھکیلنے کا سلسلہ دن رات جاری رکھا گیا ہے اور جان بوجھ کر نوجوان کش پالیسیاں اپنائی جارہی ہیں۔
ملک اور باہری دنیا کو دکھانے کیلئے گذشتہ 4برسوں سے لگاتار سریع الرفتار سرکاری ملازمتیں دینے کے اعلانات کئے جارہے ہیں لیکن اُلٹا یہاں کے ملازمین کو نوکریاں سے برطرف کیا جارہا ہے۔
بھرتی عمل کیلئے امتحانات لئے جاتے ہیں اور پھر مختلف وجوہات کی بنا پر کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ حد تو یہ ہے کہ حالیہ گذشتہ دنوں حکومت نے ایس ایس بی امتحانات کا انعقاد کرانے کیلئے ایک ایسی کمپنی کی خدمات حاصل کی جو 5ریاستوں میں بلیک لسٹ ہے اور جب ہمارے نوجوان اس اقدام کیخلاف احتجاج کرتے ہیں تو ان پر لاٹھیاں برسائیں جارہی ہے اور انہیں گرفتار کیا جاتاہے۔
جنرل سکریٹری نے کہا کہ نئی دلی سے لیکر سری نگر تک حکمران گذشتہ4سال سے یہاں ہزاروں کروڑ کی سرمایہ کاری اور لاکھوں نوجوانون کو روزگار کی فراہمی کے دعوے کرتے پھر رہے ہیں لیکن زمینی سطح پر کوئی بھی پیش رفت دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کے لحاظ سے جموں وکشمیر میں پڑھے لکھے نوجوانوں میں بے روزگاری کی اتنی زیادہ شرح حکمرانوں اور گذشتہ 4سال سے جاری مرکزی حکومت کی پالیسیوں کی ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔

جمووکشمیر میں تعمیر و ترقی، امن و قانون کی بگڑتی ہوئی صورتحال ، مہنگائی اور بے روزگاری سے متعلق آئے روز زمینی حقائق عوام کے سامنے آرہے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت میں بڑے بڑے عہدوں پر فائز بڑے بڑے لیڈران پارلیمنٹ سے لیکر سرینگر تک حالات سے متعلق جھوٹے دعوے اور اعلانات کرتے پھرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اور انتظامی کا ناکامی اور نااہلی کا خمیازہ یہاں کے عام لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں میں کانگریس کارکنان کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

Next Post

ڈیوٹی سے غیر حاضری :اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ بانڈی پورہ عبدالرشید داس معطل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
Next Post
ڈیوٹی سے غیر حاضری :اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ بانڈی پورہ عبدالرشید داس معطل

ڈیوٹی سے غیر حاضری :اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ بانڈی پورہ عبدالرشید داس معطل

دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ،زا ئد از 63 ہزار طلبا کی شرکت

دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ،زا ئد از 63 ہزار طلبا کی شرکت

جموں کشمیر کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش

جموں کشمیر کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش

امیدوار ایسے افراد کے بہکاوے میں نہ آئیں جنہوں نے عسکریت پسندوں کو نوکریاں فراہم کیں: منوج سنہا

سوڈان: مشہور گلوکار کی قبر پر دف کے ساتھ گانا، ویڈیونے تنازع کھڑا کردیا

سوڈان: مشہور گلوکار کی قبر پر دف کے ساتھ گانا، ویڈیونے تنازع کھڑا کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »