امت نیوز ڈیسک //
ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں سنیچروار کی صبح نیشنل ہائی وے پر ایک مسافر بس الٹ گئی جس میں 4 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
جموں کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ مسافر گاڈی نیشنل ہائی وے گوری پورہ اونتی پورہ پہنچ گئی تو یہ بس اچانک حادثے کا شکار ہوئی اور اس میں سوار کئی مسافر شدید زخمی ہوئے جن کو فوری طور علاج و معالجہ کیلئے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اس دوران تین افراد نے راستے میں ہی دم توڑا جبکہ ایک افراد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔
بتایا جاتا ہے کہ باقی مسافروں کا علاج و معالجہ جاری ہے تاہم کئی افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ معاملے کی نسبت پولیس نے رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔







