• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عامر ماگرے کی لاش اہل خانہ کو ملنی چاہیے

عامر ماگرے کی لاش اہل خانہ کو ملنی چاہیے

جو کچھ ہم سے پانچ اگست 2019 کو چھینا گیا ہم اس کو واپس حاصل کرکے ہی دم لیں گے: عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
27/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(رام بن) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ حیدرپورہ انکاؤنٹر میں مارے گئے رامبن کے عامر ماگرے کی لاش ان کے اہل خانہ کو ملنی چاہیے۔

عمر عبداللہ عامر ماگرے کے اہلخانہ کے ساتھ

اپنے دورہ چناب و پیر پنچال کے دوسرے دن عمر عبداللہ نے ضلع رامبن کے گول علاقے میں پارٹی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں ووٹ کے بٹوارے کی سازشیں رچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی نشستوں کی ازسرنو حد بندی کو لے کر بھی لوگوں کو آپس میں لڑوانے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔ عمر عبداللہ نے اس موقع پر کہا کہ جو کچھ ہم سے پانچ اگست 2019 کو چھینا گیا ہم اس کو واپس حاصل کرکے ہی دم لیں گے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ اگست 2019 کے بعد جموں و کشمیر کو کس طرف دھکیلا جا رہا ہے یہ ہمارے سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔ عمر عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ آج کے حمکرانوں کے ارادے کیا ہیں اور وہ کیا کرنا چاہتے ہیں یہ بھی ہماری سمجھ سے باہر ہے، صرف یہ کہا جا رہا ہے کہ سال 2018 تک یہاں کچھ بھی نہیں ہوا تھا۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دفعہ370 ہٹانے کے بعد امن اور ترقی کا وعدہ کیا گیا جو کہیں نظر ہی نہیں آرہا ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ بدقسمتی کی حد یہ ہے کہ ایک بے گناہ کی لاش حاصل کرنے کے لئے احتجاج کرنا پڑتا ہے۔ گول کے ہی عامر ماگرے جو روز گار کے لئے سرینگر گیا تھا، کو ہندوارہ میں دفنایا گیا۔عمر عبداللہ نے کہا کہ جو کچھ ہم سے پانچ اگست 2019 کو چھینا گیا ہم وہ حاصل کرکے ہی دم لیں گے کیونکہ یہ انصاف اور سچائی کی لڑائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو احتیاط سے کام لینا ہوگا کیونکہ دلی دو سازشیں رچا رہی ہے ایک الگ الگ نتظییمیں بنا کر لوگوں کے ووٹ کا بٹوارا کیا جا رہا ہے اور دوسرا اسمبلی نشستوں کی حد بندی کو لے کر جموں کے لوگوں کو کشمیریوں کے ساتھ لڑوایا جائے گا۔ موصوف رہنما نے کہا کہ لداخ کے لوگوں کا نوکریوں، زمین اور اسکالرشپ کا حق برقرار رکھا گیا لیکن جموں و کشمیر میں ڈومیسائل قانون لاگو کیا گیا۔ عمر عبداللہ  نے کہا کہ انتخابات کے بعد جب بقول ان کے نیشنل کانفرنس کی حکومت آئے گی تو سب سے پہلے عارضی ملازموں کے مسائل کو حل کیا جائے گا اور ڈی ڈی سی ممبروں کو ان کے اختیارات دئے جائیں گے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر پارٹی لیڈران علی محمد ساگر، تنویر صادق، عبدالغنی ملک ،رتن لال گپتا، اعجاز جان اور ضلع صدر رام بن سجاد شاہین ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد شان نے شرکت کی۔ کنونشن میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

رانچی میں کشمیری نوجوانوں کے ساتھ ایک بار پھر مارپیٹ کا واقعہ

Next Post

معاوضے میں تاخیر ، عدالت نے معافی مانگی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
معاوضے میں تاخیر ، عدالت نے معافی مانگی

معاوضے میں تاخیر ، عدالت نے معافی مانگی

پانچ اگست2019 کو کشمیریوں پر بجلی گری

پانچ اگست2019 کو کشمیریوں پر بجلی گری

پونچھ میں سڑک حادثہ، ڈرائیور از جان

گاندربل میں ٹپر حادثہ، ڈرائیور از جان

مطلع ابر آلود رہنے سے سردی کی شدت میں قدرے کمی واقع

سردی کی شدت میں قدرے کمی واقع، 4 اور5 دسمبر کو برفباری اور بارشوں کی پیشین گوئی

امارات اسلامی کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی: افغان وزیراعظم

امارات اسلامی کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی: افغان وزیراعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »