امت نیوز ڈیسک //
بڈگام:پی ڈی پی صدر و جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے آج سوئیہ بگ بڈگام کا دورہ کیا۔ دارے کے دوران انہوں نے تیس سالہ عارفہ شفیع کے گھر جاکر تعزیت کی۔ انہوں نے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمداردی پیش کی اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔ اس دوران لوگوں نے بڈگام پولیس اور ضلع انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین دلایا گیا ہے کہ اس معاملے میں انصاف فراہم ہوگا، لیکن لوگوں نے کہا کہ انصاف تب ہی ہوگا جب قاتل کو پھانسی دی جائے گی۔
محبوبہ مفتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے معاملوں کے خلاف سب کو اکھٹے کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس تو اپنا کام کررہی ہے لیکن معاشرے کا ہر فرد جب تک معاشرے میں پلنے والے جرائم کے خلاف کھڑا نہیں ہوتے، تب تک عارفہ جیسی کئی خواتین حیوانیت کے شکار ہوسکتی ہیں۔محبوبہ مفتی نے سرکار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عارفہ کے قاتل کے خلاف فاسٹ ٹریک مقدمہ چلاکر ملزم کو پھانسی کی سزا دی جانی چاہیے، تاکہ دیگر خواتین خود کو محفوظ پا سکے۔
واضح رہے کچھ روز قبل سوئیہ بگ بڈگام سے تعلق رکھنے والی تیس سالہ عارفہ کا قتل کیا گیا۔ قاتل نے اس سے قتل کرنے کے بعد اس کے جسم کے حسے کیے تھے اور اس بعد میں مخلتف جگہوں پر بھینگ دیا تھا۔ اس قتل نے پوری وادی کو دھلا کے رکھ دیا ہے۔ لوگوں نے قاتل کو بھانسی کی سزا دینے کی اپیل کی تاکہ اس قسم کے واقعے رونما نہ ہو۔ پولیس نے اس قتل کے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔






