• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عسکریت پسندی کی آڑ میں بے گناہوں پر ظلم نہ کریں : آزاد

عسکریت پسندی کی آڑ میں بے گناہوں پر ظلم نہ کریں : آزاد

by امت ڈیسک
20/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ:جموں کشمیر میں گذشتہ کئی برسوں سےجمہوری نظام مفلوج ہے، یہاں کے عوام انتخابات کا بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، لیکن یہ انتظار ختم ہونے کا امکان نظر نہیں آرہا ہے۔ یہاں آئے دن نئے قوانین بنائے جا رہے ہیں، جب کہ قانون بنانا منتخب سرکار کے اختیار میں ہونا چاہیے تھا۔ گزشتہ 75 برسوں کے دوران جو قوانین منتخب شدہ حکومتوں کی جانب سے بنائے گئے تھے ان قوانین کو بھی ردی کی ٹوکری میں ڈالا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے جموں کشمیر میں مشکلات کم ہونے کے بجائے اور زیادہ بڑھ رہے ہیں، لہذا ہمیں متحد ہو کر ایک مضبوط سرکار بنانے کی ضرورت ہے۔ان باتوں کا اظہار ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے سرپرست اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے اننت ناگ میں پارٹی ورکروں سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ شک کی بنیاد پر مذہبی، سیاسی یا سماجی رہنماؤں کے خلاف کارروائی جاری رہی تو پھر سرکار کو یہاں کی نوے فیصد آبادی کو جیل بھیجنا ہوگا، انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوری چھان بین کے بعد ان ہی لوگوں کے خلاف کاروائی کریں جن کا ملیٹنسی سے کوئی تعلق ہو، لیکن عسکریت پسندی کی آڑ میں بے گناہ شہریوں پر ظلم نہ کریں۔ شک و شبہات کی بنیاد پر ہر کسی کو جیل بھیجنا نہ صرف جمہوریت کے لئے بلکہ ریاست کی امن ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی ٹھیک نہیں ہے۔
غلام نبی آزاد نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے نے کچھ اچھے اقدام اٹھا ئے گئے ہیں،جس کی بدولت وادی میں عسکریت پسندی نہ ہونے کے برابر ہے۔ سرکار کی کوششوں سے یہاں سنگ باری اور ہڑتالوں کا سلسلہ بند ہواہے۔ لیکن شک کی بنیاد پر سیاسی سماجی اور مذہبی رہنماؤں کے خلاف پی ایس اے تھوپ کر انہیں جیل میں ڈالنے سے عوام کے ذہنوں میں سرکار کی پالیسی پر شک و شبہات پیدا ہو جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ ورکرس کنونشن کے دوران این سی کے رہنما اور ضلع ترقیاتی کونسل اننت ناگ کے چیئرمین محمد یوسف گورسی سمیت کئی پنچ سرپنچوں نے ڈی پی اے پی میں شمولیت کی۔ اس موقع پر جی ایم سروری، تاج محدین،محمد امین بٹ کے علاوہ کئی سینئر سیاسی رہنماؤں سمیت ورکروں کی ایک بڑی تعداد موجود رہی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ماہ رمضان میں عوام کو بنا خلل بجلی سپلائی فراہم کرنے کیلئے کے پی ڈی سی ایل تیار : صوبائی کمشنر

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر کی مشہور جھیل ڈل میں سارس آجیویکا میلےمیں شرکت کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر کی مشہور جھیل ڈل میں سارس آجیویکا میلےمیں شرکت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر کی مشہور جھیل ڈل میں سارس آجیویکا میلےمیں شرکت کی

سیکرٹری سیاحت نے مشہور بادام واری پارک میں سپرنگ فیسٹول کا اِفتتاح کیا

سیکرٹری سیاحت نے مشہور بادام واری پارک میں سپرنگ فیسٹول کا اِفتتاح کیا

سیلف ہیلپ گروپ خواتین کو بااِختیار بنانے میں اہم کردار اَدا کر رہے ہیں: لیفٹنٹ گورنر

ایس ایس پی پلوامہ نے ضلع میں جرائم اور سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لینے کیلئے میٹنگ کی صدارت کی

ایس ایس پی پلوامہ نے ضلع میں جرائم اور سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لینے کیلئے میٹنگ کی صدارت کی

20اپریل سے نئے تعلیمی سیشن کی شروعات کی خبریں بے بنیاد ،امتحان ختم ہوتے ہی کلاس ورک شروع ہو گی: ناظم تعلیم کشمیر

20اپریل سے نئے تعلیمی سیشن کی شروعات کی خبریں بے بنیاد ،امتحان ختم ہوتے ہی کلاس ورک شروع ہو گی: ناظم تعلیم کشمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »