• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہنگامہ آرائی کے بیچ جموں و کشمیر کا بجٹ لوک سبھا میں منظور

ہنگامہ آرائی کے بیچ جموں و کشمیر کا بجٹ لوک سبھا میں منظور

by امت ڈیسک
21/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
سرینگر (نیوز ڈیسک):کانگریس کی قیادت والی اپوزیشن کے پُر زور احتجاج کے درمیان جموں و کشمیر کا بجٹ منگل کو ’’وائس ووٹ‘‘ کے ذریعے لوک سبھا میں منظور کر لیا گیا۔ یونین ٹیریٹری کے لیے بجٹ اور رواں مالی سال کے لیے گرانٹس (دوسری نشست) کے مطالبات کی منظوری کے فوراً بعد ایوان پائین کی کارروائی جمعرات تک ملتوی کر دی گئی۔ مالی برس 2022-23 (دوسرے بیچ) کے لیے گرانٹس کے مطالبات میں مرکزی حکومت کی جانب سے 2022-23 کی بقیہ مدت کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے کنسولیڈیٹڈ فنڈ سے رقومات کا اخراج بھی شامل ہے۔

جیسے ہی ایوان پائین کا اجلاس دوپہر 2 بجے بلایا گیا، راجیندر اگروال نے کاغذی کارروائی شروع کی۔ تاہم جیسے ہی اگروال نے جموں و کشمیر کے بجٹ پر بحث شروع کرنے کا عمل شروع کیا، کانگریس کی قیادت میں حزب اختلاف کے ارکان نے اڑانی معاملے میں جے پی سی کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ کانگریس ارکان نعرہ بازی کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں پہنچ گئے۔ ٹی ایم سی کے ارکان خاموشی سے اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے، دیگر اپوزیشن پارٹیاں بشمول جے ڈی یو، سماج وادی پارٹی اور این سی پی احتجاجاً اپنی نشستوں کے قریب کھڑے ہوئے۔بعد ازاں جے ڈی یو کے ارکان بھی ایوان کے وسط میں احتجاجاً جمع ہوئے۔ کانگریس اور ڈی ایم کے کے ارکان کی نعرے بازی کے درمیان جموں و کشمیر کے بجٹ کو صرف جموں سے بی جے پی کے ایم پی، جگل کشور شرما کو بولنے کی اجازت دینے کے بعد صوتی ووٹ سے منظور کیا گیا۔ جوں ہی شرما نے اپنی مختصر تقریر ختم کی، بجٹ 2022-23 کے لیے گرانٹس (دوسرے بیچ) کے مطالبات کے ساتھ صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔

جموں و کشمیر کے بجٹ کی منظوری کے فوراً بعد بی جے پی کے ارکان بھی اپنی نشستوں سے اٹھے اور نعرے لگانے لگے اور راہول گاندھی سے جمہوریت پر اپنے تبصرے کے لیے معافی مانگنے کا مطالبہ کرنے لگے۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان اگروال نے ایوان کی کارروائی جمعرات تک ملتوی کر دی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیری صحافی عرفان معراج کی گرفتاری پر محبوبہ مفتی کا سخت ردعمل

Next Post

وادی میں موسم بہار کی آمد کا تہوار ‘نوروز’ جوش و خروش سے منایا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
Next Post
وادی میں موسم بہار کی آمد کا تہوار ‘نوروز’ جوش و خروش سے منایا گیا

وادی میں موسم بہار کی آمد کا تہوار ‘نوروز’ جوش و خروش سے منایا گیا

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملک واپسی کےلیے بھارتی ایجنسیاں عمان کے رابطے میں:رپورٹ

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملک واپسی کےلیے بھارتی ایجنسیاں عمان کے رابطے میں:رپورٹ

کشمیر میں پہلی کلون شدہ بکری ‘نوری’ کی موت، سائنس کی دنیا کو بہت بڑا نقصان

کشمیر میں پہلی کلون شدہ بکری 'نوری' کی موت، سائنس کی دنیا کو بہت بڑا نقصان

لفٹینٹ گورنر نے جہلم ریور فرنٹ پر جاری کام کاج کا جائیزہ لیا

لفٹینٹ گورنر نے جہلم ریور فرنٹ پر جاری کام کاج کا جائیزہ لیا

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »