امت نیوز ڈیسک //
ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں پولیس نے جمعرات کی شام کو لشکر طیبہ سے وابستہ ملی ٹنٹ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ و بارود ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس نے گرفتار شخص کی شناخت عمر بشیر بٹ ولد بشیر احمد بٹ ساکن منز سیر کے بطور کی جو کہ پولیس کے مطابق ممنوعہ ملی ٹنٹ تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تھا جس کے قبضے سے 1 ہینڈ گرنیڈ، 1پستول، 1 پستول میگزین، 15 پستول کے راؤنڈز اور ایک موبائل فون سمیت سم کارڈ برآمد ہوئے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن تارزو میں ایک رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔









