• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
چناب پل پر دوڑے گی وندے بھارت ٹرین: اشونی ویشنو

چناب پل پر دوڑے گی وندے بھارت ٹرین: اشونی ویشنو

by امت ڈیسک
26/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے اتوار کو کٹرا-سری نگر ریل لائن پر بنائے جانے والے دنیا کے سب سے اونچے چناب پل کا شری فل توڑ کر افتتاح کیا اور ایک ٹرالی میں پل کے اوپر جانے والے ریل ٹریک کا دورہ کرکے جائزہ لیا۔ ویشنو نے پل پر بنے ریلوے ٹریک کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ اس روٹ پر وندے بھارت ٹرین چلے گی اور ٹرین پل پر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکے گی۔ انہوں نے کہا پل پر شروعاتی دور سے ہی کہ بندے بھارت ٹرین کا آپریشن شروع کردیا جائے گا۔ پل کی خاصیت کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پل کونکن ریلوے کارپوریشن تعمیر کر رہا ہے اور اس کی لمبائی 1315 میٹر اور اونچائی دریا کے کنارے سے 359 میٹر ہے۔ پل کا ڈیزائن اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ اگلے 120 سال تک اس پر ٹرینیں بلا تعطل رفتار سے چلائی جا سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ پل کی بنیاد فٹ بال کے آدھے میدان کے برابر ہے اور علاقے کو زلزلہ کے لحاظ سے حساس سمجھتے ہوئے یہ پل ماہرین زلزلہ کی نگرانی میں تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ پل ریکٹر اسکیل پر آٹھ کی شدت کے زلزلوں کو اور 267 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کو برداشت کر سکتا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ پل کا ہر ستون قطب مینار سے بھی اونچا ہے۔ پل پر 28000 ٹن اسٹیل استعمال کیا گیا ہے اور اس پر 600 کلومیٹر ویلڈنگ کا کام کیا گیا ہے۔ یہ پل اتنا مضبوط ہے کہ اس پر کئی فوجی ٹینک بھی چلائے جاسکتے ہیں۔ ریلوے کے وزیر نے کہا کہ اس پل کی تعمیر کے بعد سری نگر اور کٹرہ کے درمیان کا فاصلہ صرف 3.50 گھنٹے میں طے کیا جا سکے گا۔ ریلوے روٹ پر 4 پی ایم گتی شکتی ٹرمینل بنائے جا رہے ہیں تاکہ مقامی مصنوعات کو آسانی سے ریل کے ذریعے مارکیٹ تک پہنچایا جا سکے۔ سیب کے مقامی کاشتکار، اخروٹ کے کاشتکار اور دیگر مقامی پروڈیوسرز اس سے براہ راست فائدہ اٹھا سکیں گے۔یو این آئی

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کوچی میں کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تین زخمی

Next Post

بشارت بخاری کی ملازمین کو سیاسی خیالات کے اظہار سے روکنے کے حکومتی حکم پر تنقید

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
بشارت بخاری کی ملازمین کو سیاسی خیالات کے اظہار سے روکنے کے حکومتی حکم پر تنقید

بشارت بخاری کی ملازمین کو سیاسی خیالات کے اظہار سے روکنے کے حکومتی حکم پر تنقید

جموں کشمیر کے آٹھ گیند باز آئی پی ایل میں نیٹ بولر منتخب

جموں کشمیر کے آٹھ گیند باز آئی پی ایل میں نیٹ بولر منتخب

رمضان میں زائرین صرف ایک مرتبہ عمرہ ادا کرسکیں گے

رمضان میں زائرین صرف ایک مرتبہ عمرہ ادا کرسکیں گے

ضلع ترقیاتی کونسلوں کے چیئرپرسن نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

ضلع ترقیاتی کونسلوں کے چیئرپرسن نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

ڈوڈہ میں المناک سڑک حادثہ،ایک شخص لقمہ اجل، دوسرا زخمی

ڈوڈہ میں المناک سڑک حادثہ،ایک شخص لقمہ اجل، دوسرا زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »