• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
چیف سیکرٹری نے تقریباً 10,000 لمبرداروں اور چوکیداروں کی تقرری مکمل کرنے پر اِنتظامیہ کی تعریف کی

چیف سیکرٹری نے تقریباً 10,000 لمبرداروں اور چوکیداروں کی تقرری مکمل کرنے پر اِنتظامیہ کی تعریف کی

by امت ڈیسک
30/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

جموں وکشمیر اِنتظامیہ نے چند ماہ قبل شروع کئے گئے سب سے بڑے اِصلاحی اقدامات میں تقریباً10,000تعلیم یافتہ اور جموںوکشمیر یوٹی کے مختلف دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان اَفراد کو لمبرداروںاور وِلیج گارڈز ( چوکیداروں ) کی نچلی سطح کی اہم اَسامیوںپر تقرری مکمل کی ہے۔

یہ جانکاری آج چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں دی گئی۔میٹنگ میں ڈی جی سی آئی ڈی ، سیکرٹری پی ڈی اینڈ ایم ڈی ، سیکرٹری ریونیو ، صوبائی کمشنروں اور جموںوکشمیر یوٹی کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں نے ذاتی طور اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔
ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ریکارڈ وقت میں یہ کارنامہ اَنجام کے لئے صوبائی اور ضلع اِنتظامیہ کی تعریف کی۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ان نوجوانوں کے لئے ایک تربیتی شیڈول تیا ر کیا جائے تاکہ وہ نچلی سطح پر فرنٹ لائن ورکروں کے طور پران کے اہم کردار کے بارے میں بیداری فراہم کریں جنہیں اَپنے گائوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہے۔

اُنہوں نے ان پر تاکید کی کہ یہ تمام نوجوان مناسب احترام اور پہچان کے مستحق ہیں کیوں کہ یہ عوام الناس اور اعلیٰ حکام کے درمیان پُل کا کام کریں گے ۔ اُنہوں نے اُنہیں مشورہ دیا کہ وہ ان بنیادی کارکنوں کا ایک واٹس ایپ گروپ بنائیں تاکہ ان کے ضلعی اور صوبائی اِنتظامیہ کے درمیان مسلسل رابطہ رہے۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ چوں کہ یہ تمام اَفراد تعلیم یافتہ اور اَپنے گائوں میں بہت اَچھی شہرت کے حامل نوجوان ہیں ،دیہات میں مختلف فلاحی پروگراموں کی عمل آوری کے بارے میں زمینی سطح پر تصدیق کے حوالے سے ان کی خدمات مستند ، حقیقی او ر بہترہوں گی۔

انہوں نے ان پر زور دیا کہ لوگوں کی طرف سے سرکاری اَراضی پر قبضے اور ان کے متعلقہ گائوں میں کسی بھی سرکاری اہلکار کی جانب سے سستی یا غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل کے دیگر واقعات کی رِپورٹنگ میں ان کا کردار مجرموں کے خلاف کارروائی میں اہم ہوگا۔

ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا کہ ان کے علاقوں میں حادثات اور آفات کے وقت ان بنیادی کارکنوں کا کردار اِنتظامیہ کو ان کی جلد اقدام اور بچائو کارروائیوں کے آغاز کے بارے میں فوری معلومات فراہم کرے گا۔اُنہوں نے باور کیا کہ یہ اَفراد لوگوں اور اِنتظامیہ کے درمیان رابطے کا کام بھی کریں گے تاکہ اِس طرح کی شکایات کے بروقت اَزالہ کے لئے حکام کے سامنے رکھیں۔

میٹنگ کو بتایا گیا کہ جموں وکشمیر یوٹی میں لمبرداروں کی کل 7,056 منظور شدہ اَسامیاں اور چوکیداروں کی 2,718 اَسامیاں ہیں ۔ان میں سے 2,220 پہلے سے مقررہ لمبرداراور 1,165 چوکیدار اَپنے کردار اور سابقہ کی تصدیق کے بعد اَپنا کام جاری رکھنے کے اہل پائے گئے۔

میٹنگ میں مزید اِنکشاف کیا گیا کہ 4,832لمبردار اور 1,553 چوکیدار قابل تبدیل پائے گئے اور اسے رائج قوانین کے مطابق ایساکرنے کے لئے کارروائی شروع کی گئی ،میٹنگ میںیہ بھی بتایا گیا کہ ان میں سے ہر ایک کی میرٹ پر تقرری اوران سب کے کردار اورسابقہ جات بھی طلب کئے گئے ہیں۔ ان میں سے چند ایک کو چھوڑ کر ان تمام اَسامیوں کے لئے موزوں اُمید واروں کا اِنتخاب قانون کے مطابق کیا گیا جیسا کہ میٹنگ میں زیر بحث آیا۔

دورانِ میٹنگ یہ بھی معلوم ہوا کہ ان کارکنوں کے کردار اور ذمہ داریوں کو دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق اَز سر نو ترتیب دیا جائے گا۔ یہ اِس بات کو یقینی بنائے گا کہ اِنتظامیہ میں تبدیلی لائی جائے گی اور اسے مزید ذمہ دار ، شفاف اور اَپنے روزمرہ کی انجام دہی میں جواب دہ بنایا جائے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اسمبلی انتخابات میں دیری الیکشن کمیشن پر سوالیہ نشان : این سی ترجمان

Next Post

جموں میں نوراتری کے موقع پر گوشت پر پابندی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
Next Post
جموں میں نوراتری کے موقع پر گوشت پر پابندی

جموں میں نوراتری کے موقع پر گوشت پر پابندی

نوشہرا بونیار میں 8 شرپسند گرفتار، پولیس

نوشہرا بونیار میں 8 شرپسند گرفتار، پولیس

راجوری میں بجلی کرنٹ لگنے سے چار مزدور زخمی

راجوری میں بجلی کرنٹ لگنے سے چار مزدور زخمی

ہیرا نگردھماکے کے بعد جموں پٹھان کورٹ شاہراہ پر ہائی الرٹ

ہیرا نگردھماکے کے بعد جموں پٹھان کورٹ شاہراہ پر ہائی الرٹ

سات سالہ لولاب بچی کے قاتل کو جلد گرفتار کریں گے: ایس ایس پی کپواڑہ

سات سالہ لولاب بچی کے قاتل کو جلد گرفتار کریں گے: ایس ایس پی کپواڑہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »