• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
روزگار کی فراہمی سے متعلق حکمرانوں کے دعوے ایک بار پھر زبانی جمع خرچ ثابت: این سی

روزگار کی فراہمی سے متعلق حکمرانوں کے دعوے ایک بار پھر زبانی جمع خرچ ثابت: این سی

by امت ڈیسک
03/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح میں روز بہ روز ہوتا جارہا ہے۔ نیشنل کانفرنس نے خطے میں بے روزگاری میں بے تحاشہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اپنی پروپیگنڈا مشینری کے ذریعے کتنے ہی جھوٹے دعوے کیوں نہ کرے لیکن اصل حقائق کے سامنے یہ جھوٹے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوجاتے ہیں۔ پارٹی کے ریاستی ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں روزگار کی فراہمی کے بلند بانگ دعوے کرتی پھرتی ہے اور مقامی انتظامیہ بھی ذرائع ابلاغ میں روزگار کی فراہمی سے متعلق شطرمرغ نما اشتہارات شائع کرواتی رہتی ہے لیکن روزگار سے متعلق اصل حقائق کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکنامی(CMIE)کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں مارچ 2023 کے ماہ میں بے روزگاری کی شرح 23.1 فیصد ریکارڈ کی گئی جو اپریل 2022 میں 18.3 تھی جبکہ پورے ملک کی بےروزگاری شرح کی اوسط 7.8 ہے۔ان کے مطابق نوجوانوں میں بڑھتا ہوا منشیات کے استعمال کا رجحان اور آئے روز ہورہی خود کشیاں اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ نوجوان نسل کس قدر مایوسی کی شکار ہوگئی ہے۔ یہ ایک تشویشناک رجحان ہے اور اس کا سدباب کرانے کیلئے تمام سطحوں پر ٹھوس اور کارگر اقدامات اُٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ایک تشویشناک امر ہے اور افسوس اس بات کا ہے کہ حکمران اس سنگین بحران کو قابو پانے کیلئے سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے۔ یہاں کے نوجوانوں کو نوکریاں اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے بجائے گذشتہ 4 سال سے جموں وکشمیر کو اندھیروں میں دھکیلنے کا سلسلہ دن رات جاری رکھا گیا ہے اور جان بوجھ کر نوجوان کُش پالیسیاں اپنائی گئیں ہیں۔موجودہ حکومت نے بھرتی عمل کو مذاق بنا کر رکھ دیاہے اور کورپشن اس قدر عام ہوگیاہے اور کہ ہر ایک بھرتی لسٹ کورپشن کے سائیوں کی وجہ سے منسوخ کئے جارہے ہیں۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹولیپ گارڈن کی تعرفیں کی

Next Post

این سی ای آر ٹی کی کتاب سے مغلیہ سلطنت کا باب نکال دیا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
این سی ای آر ٹی کی کتاب سے مغلیہ سلطنت کا باب نکال دیا گیا

این سی ای آر ٹی کی کتاب سے مغلیہ سلطنت کا باب نکال دیا گیا

اڈیشہ میں کرکٹ میچ کے دوران نو بال نہ دینے پر امپائر کا قتل

سرینگر میں جسم فروشی کے ریکیٹ کا پردہ فاش، آٹھ گرفتار

سرینگر میں جسم فروشی کے ریکیٹ کا پردہ فاش، آٹھ گرفتار

ملی ٹینسی فنڈنگ: ایس آئی اے نے کشمیر میں چھ مقامات پر چھاپے مارے

این سی کے نائب صدر نے منشیات اسمگلنگ کیس کے ملزم کی رہائی پر مبارکباد پیش کی، ویڈیو وائرل

این سی کے نائب صدر نے منشیات اسمگلنگ کیس کے ملزم کی رہائی پر مبارکباد پیش کی، ویڈیو وائرل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »