امت نیوز ڈیسک //
سرینگر پولیس کی ایک حالیہ کارروائی میں باغ مہتاب علاقے میں کرائے کے مکان سے چلائے جانے والے جسم فروشی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ دو افراد جن کی شناخت پانپور سے تعلق رکھنے والے ارشاد احمد بھٹ اور کریم آباد پلوامہ کے محمد شفیع حجام کے طور پر کی گئی تھی، کو ریکٹ چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
مزید تفتیش پر،سرینگر کی چار خواتین اور دو افراد کو اس معاملے کے سلسلے میں حراست میں لیا گیاہے۔
جبکہ چھانہ پورہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔






