ملی ٹینسی فنڈنگ: ایس آئی اے نے کشمیر میں چھ مقامات پر چھاپے مارے
سری نگر، 04 اپریل : ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) کشمیر نے ایس آئی اے میں درج ملی ٹینسی فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر منگل کی صبح وسطی اور شمالی کشمیر کے حصوں میں چھ مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ کشمیر ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کے تعاون سے تفتیشی ایجنسی کے اہلکاروں نے چھ مقامات پر چھاپے مارے۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر، بارہمولہ اور کپواڑہ کے اضلاع میں تلاشی لی جا رہی ہے۔ اہلکار نے کہا کہ پولیس سٹیشن CIK/SIA کشمیر کے ایف آئی آر نمبر 22/2022 کے تحت درج کردہ ایک ملی ٹینسی فنڈنگ کیس میں تلاشیاں کی جا رہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ چھاپوں کی مزید تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔






