(سرینگر) اپنی پارٹی کے رہنما جنید عظیم متو نے پیر کو اپنے یوتھ ونگ کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ متو نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے اپنی پارٹی کے یوتھ صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ساتھ ہی متو نے اپنے جانشین اور پارٹی کی حمایت بھی کی۔ واضح رہے جنید متو سرینگر میونسپل کارپوریشن کے مئیر بھی ہے جس کی پانچ سالہ مدت اس سال اکتوبر میں ختم ہو رہی ہے۔








