• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اسرائیل کا دارالحکومت تل ابیب دنیا کا سب سے مہنگا اور شام کا دارالحکومت دمشق سب سے سستا شہر قرار

اسرائیل کا دارالحکومت تل ابیب دنیا کا سب سے مہنگا اور شام کا دارالحکومت دمشق سب سے سستا شہر قرار

by امت ڈیسک
02/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(لندن) اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) کے سالانہ سروے میں اس سال تل ابیب دنیا کے سب سے مہنگے شہروں میں پیرس کو پیچھے چھوڑتا ہوا گذشتہ سال کے سروے میں پانچوں نمبر سے اس سال پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ پیرس اور سنگاپور اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ خانہ جنگی سے متاثرہ ملک شام کا دارالحکومت دمشق اس فہرست میں بدستور دنیا کا سب سے سستا شہر ہونے کی وجہ سے آخری نمبر پر برقرار ہے۔ اس سروے میں دنیا کے 173 ملکوں میں روز مرّہ کی اشیاء کی قیمتوں اور سہولیات پر ہونے والے اخراجات کا ڈالر میں تخمینہ لگا کر ان کا موازنہ کیا جاتا ہے۔ ای آئی یو نے اس سال اگست اور ستمبر کے مہینوں میں دنیا بھر کے 173 شہروں مقامی کرنسی میں قیمتوں اور سہولیات پر ہونے والے اخراجات کے اعداد و شمار حاصل کر کے کہا ہے کہ اوسط قیمتوں میں تین اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ گذشتہ پانچ برس میں افراط زر کی سب سے زیادہ شرح ہے۔ 2020 کے مقابلے میں اسرائیل کے شہر تل ابیب نے پانچ درجے اوپر کی جانب پہنچ کر دنیا کا مہنگا ترین شہر ہونے کا درجہ حاصل کیا۔ اسرائیلی شہر تل ابیب نے مہنگا ہونے کے اعتبار سے پیرس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔  پیرس اور سنگاپور ایک ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔ سنہ 2020 میں مہنگے ترین شہر کی پہلی پوزیشن پر تین شہر براجمان تھے، ان شہروں میں پیرس، ہانگ کانگ اور زیورچ شامل تھے۔ رواں برس کی رپورٹ میں یہ تینوں شہر مہنگے ترین ہونے کے درجے سے تنزلی کر گئے ہیں۔ پیرس اور سنگا پور ایک ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔ زیورچ تیسرے اور ہانگ کانگ چوتھا مہنگا ترین مقام ہے۔ مہنگے ترین شہروں کی درجہ بندی میں امریکا کا نیویارک سٹی چھٹی پوزیشن پر ہے جب کہ ساتویں پر جنیوا ہے۔ تل ابیب کے دنیا میں مہنگا ترین شہر ہونے کی اولین وجہ ڈالر کے مقابلے میں اسرائیلی کرنسی شیکل کی قدر میں پیدا ہونے والی غیر معمولی بہتری ہے۔ اس اسرائیلی شہر میں ٹرانسپورٹ کے کرائے جہاں بڑھے ہیں وہاں کھانے پینے کی عام ضروریاتِ زندگی کی اشیا بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔ رواں برس کے معاشی ڈیٹا کو اکٹھا کرنے کا عمل اگست اور ستمبر میں مکمل کر لیا جاتا ہے اور انہی اعداد و شمار کی بنیاد پر مختلف ممالک اور شہروں کی درجہ بندی کا سلسلہ مکمل کیا جاتا ہے۔ انہی مہینوں میں سمندر کے ذریعے سامان کی ترسیل کی قیمتوں میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوا تھا۔ معاشی اندازوں کے مطابق اوسط کے اعتبار سے دنیا کے قریب سبھی ممالک میں عام اشیا کی قیمتوں میں ساڑھے تین فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ کورونا وبا کی وجہ سے اشیا کی طلب یا ڈیمانڈ میں اضافہ اور سپلائی میں کمی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ٰبارہمولہ پولیس کا تین ملی ٹینٹ معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی

Next Post

جدید استشراق ایک جائزہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
جدید استشراق ایک جائزہ

جدید استشراق ایک جائزہ

احساسِ ذمے داری

احساسِ ذمے داری

راجوری کدل سرینگر میں مشتبہ جنگجووں کی فائرنگ میں ٹریفک پولیس اہلکار زخمی

اسللامک اسٹیٹ نے سرینگر میں پولیس اہلکار پر ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کی

پولیس نے کولگام میں ایک کوئنٹل فکی ضبط کی

پولیس نے کولگام میں ایک کوئنٹل فکی ضبط کی

پانچ اگست2019 کو کشمیریوں پر بجلی گری

2014 کے چناو کے بعد پی ڈی پی کا بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملانا لوگوں کو مہنگا پڑا: غلام نبی آزاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »