• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
احساسِ ذمے داری

احساسِ ذمے داری

مولانا محمد الیاس گھمن

by امت ڈیسک
03/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس ذات نے ہمیں کھانے کے لیے خوراک، پینے کے لیے مشروبات اور رہنے کے لیے مکانات دیے۔ ہمارے گھروں میں رہنے والے لوگ ہماری رعایا ہیں ان کی صحیح تربیت کے بارے ہم سے پوچھ تاچھ ہوگی۔

حضرت عبداﷲ بن عمرؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا، مفہوم: ’’یہ بات اچھی طرح ذہن میں رکھو کہ تم میں سے ہر ایک شخص کسی نا کسی اپنے ماتحت کا نگران اور ذمے دار ہے اور اس سے متعلقہ ذمے داری و نگرانی کے بارے پوچھا جائے گا۔ حاکم وقت لوگوں کا نگران اور ذمے دار ہے اس سے اس کی رعایا کے بارے پوچھا جائے گا۔ مرد اپنے گھر والوں (بیوی اور بچوں) کا نگران اور ذمے دار ہے جن کے بارے اس سے سوال کیا جائے گا۔ اسی طرح عورت اپنے خاوند کے گھر اور اس کی اولاد کی نگران و ذمے دار ہے اس سے ان کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ اسی طرح غلام اپنے آقا کے مال کا نگران اور ذمے دار ہے اس سے بھی اس بارے سوال کیا جائے گا۔ (آخر میں پھر تاکید کے ساتھ اﷲ کے نبیؐ فرماتے ہیں) یہ بات خوب اچھی طرح سمجھ لو کہ تم میں سے ہر ایک شخص کسی نا کسی اپنے ماتحت کا نگران اور ذمے دار ہے اور اس سے متعلقہ ذمے داری و نگرانی کے بارے پوچھا جائے گا۔‘‘ (صحیح مسلم)

ذمے داریاں پوری نہ کرنے والے کی سزا

حضرت معقل بن یسارؓ فرماتے ہیں کہ میں نے ﷲ کے رسول ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے خود سنا، مفہوم: ’’کوئی بھی ذمے دار شخص جسے ﷲ نے کسی کی ذمے داری سونپی تھی اگر وہ اپنے ماتحت لوگوں کے بارے اپنی ذمے داری پوری نہ کرے بل کہ ان کو دھوکا دے کر یہ جہان چھوڑ جائے تو اﷲ تعالیٰ اس پر جنت کی خوش بُو تک حرام فرما دیتے ہیں۔‘‘ (مسلم)

حاکم کی ذمے دارانہ حیثیت

حدیث مبارک میں حاکم وقت کو اس کی ذمے داریوں کا احساس دلاتے ہوئے فرمایا گیا ہے: حاکم وقت لوگوں کا نگران اور ذمے دار ہے اس سے اس کی رعایا کے بارے پوچھا جائے گا۔
جو جتنے لوگوں کا نگران و ذمے دار بنتا ہے اس کی ذمے داریوں کا دائرہ بھی اسی قدر وسیع ہو جاتا ہے۔ اس تناظر میں دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ایک مسلمان حاکم کی ذمے داریاں باقی لوگوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہیں۔ ان میں سے چند ایک یہ ہیں:
1دینی اقدار کے احیاء کی ممکنہ کوشش کرنا ۔
2ہر حال میں امن و امان کو قائم کرنا ۔
3معاشرتی جرائم کا جڑ سے خاتمہ کرنا ۔
4عوام کی مکمل دیکھ بھال کرنا ۔
5روزگار کے مناسب مواقع فراہم کرنا ۔
6دشمنوں سے حفاظت کا بندوبست کرنا ۔
7انصاف قائم کرنا اور اسے بحال رکھنا ۔
8عوام کو بنیادی ضروریات زندگی مہیا کرنا ۔

مرد کی ذمے دارانہ حیثیت

حدیث مبارک میں مرد کو اس کی ذمے داریوں کا احساس دلاتے ہوئے فرمایا گیا ہے: مرد اپنے گھر والوں (بیوی اور بچوں) کا نگران اور ذمے دار ہے جن کے بارے اس سے سوال کیا جائے گا۔ ایک ذمے دار حیثیت کے مالک ہونے کے ناتے مرد کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی بیوی اور بچوں کی اچھی تربیت کرے۔

خاوند کے ذمے بیوی کے حقوق

1حق مہر ادا کرنا ۔
2بنیادی ضروریات زندگی (رہائش اور خوراک) فراہم کرنا ۔
3معاشی طور پر تحفظ فراہم کرنا ۔
4بیوی کے عقائد و اعمال اور اخلاق و معاشرت کی اصلاح کرنا ۔
5اگر بیویاں ایک سے زاید ہوں تو ان کے درمیان عدل و انصاف کرنا ۔
6حسن معاشرت۔ (نرمی کا برتاؤ کرنا) ۔
7بیوی کے قریبی رشتے داروں کا احترام کرنا ۔
8بیوی کو عزت دینا بالخصوص لوگوں کی موجودی میں ۔
9بیوی کے عیوب کسی کو نہ بتلانا ۔
10بیوی کو پریشانیوں سے بچانا ۔
11آئی ہوئی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کرنا ۔
12بیوی کے نامناسب رویوں کو برداشت کرنا اور سمجھاتے رہنا ۔
13گناہ کی باتوں اور کاموں سے روکنا ۔
14لباس میں اسلامی تہذیب کا پابند بنانا ۔
15پردے کا پابند بنانا ۔
16تفریح اور خوش طبعی کے جائز مواقع فراہم کرنا ۔
17گھر کے کام کاج میں ہاتھ بٹانا ۔

باپ کے ذمے اولاد کے حقوق

1اولاد کے لیے پاک دامن اور شریف ماں کا انتخاب کرنا ۔
2نیک و صالح اولاد کے حصول کی دعا کرنا ۔
3ایک کان میں اذان دوسرے میں اقامت کہنا ۔
4گھٹی دینا ۔
5اچھے نام کا انتخاب کرنا ۔
6ختنہ کرانا ۔
7عقیقہ کرنا ۔
8دودھ اور غذا کا بندوبست کرنا ۔
9اولاد کے درمیان انصاف کرنا ۔
10اولاد کو نیک لوگوں کی صحبت میں لانا ۔
11اولاد کی اچھی تربیت کرنا ۔
12دین اور دنیا کی بہتر تعلیم دینا ۔
13بُرے دوستوں سے انہیں دور رکھنا ۔
14بُری عادات اور افعال سے روکنا ۔
15بچوں کو چست رکھنا ۔
16اپنی حیثیت کے مطابق ان پر خرچ کرنا ۔
17ان کو روزگار کے قابل بنانا ۔
18مناسب جگہ پر شادی کرانا ۔
19ہمیشہ ان کے حق میں دعائیں کرنا ۔

عورت کی ذمے دارانہ حیثیت

حدیث مبارک میں عورت کو اس کی ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہوئے فرمایا گیا ہے: عورت اپنے خاوند کے گھر اور اس کی اولاد کی نگران و ذمے دار ہے اس سے ان کے بارے میں پوچھا جائے گا۔

بیوی کے ذمے خاوند کے حقوق

1شرعاً حلال اور جائز امور میں خاوند کی اطاعت کرے ۔
2شرعاً حرام اور ناجائز امور میں خاوند کی اطاعت نہ کرے ۔
3خاوند کے جنسی تقاضے کی تکمیل کرے ۔
4خاوند کی نسل کی بقاء کا ذریعہ بنے ۔
5گھریلو معاملات کو سمجھ داری سے چلائے ۔
6خاوند کا راز کسی کو نہ بتلائے ۔
7خاوند کے عیوب کا تذکرہ نہ کرے ۔
8خاوند کے مال کی حفاظت کرے ۔
9فضول خرچی سے بچے ۔
10خاوند پر زاید از ضروریات چیزوں کا بوجھ نہ ڈالے ۔
11بچوں کی اچھی تربیت میں خاوند کا ساتھ دے ۔
12خاوند کے قریبی رشتے داروں کا (بہ شرط ِمحرم) احترام کرے ۔

اپنی ذمے داریوں کا احساس کیجیے

حدیث مبارک میں جس بات کو سمجھایا گیا ہے اس کو اجمالی طور پر احساس ذمے داری سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ ﷲ کے حبیب کریم ﷺ نے ہر ایک شخص کو اپنے ماتحتوں کے اعتبار سے ذمے دار ٹھہرایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس بارے احساس بھی دلایا ہے کہ اس میں غفلت اور سستی سے کام نہ لو بل کہ اس بارے پوچھا جائے گا کہ تم نے اپنے ماتحتوں کو درست عقائد، مسنون اعمال، اسلامی اخلاق اور تہذیب و معاشرت سکھلانے میں کیا کردار ادا کیا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں احساسِ ذمے داری کی نعمت عطا فرمائے اور ہمارے تمام خیر کے کاموں کے لیے خود ہی مددگار اور کارساز ہوجائے۔ آمین

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جدید استشراق ایک جائزہ

Next Post

اسللامک اسٹیٹ نے سرینگر میں پولیس اہلکار پر ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نسائی شاعری کا ارتقا

کزنز زندگی کے خاموش محافظ….

16/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

والدین کی قربانیوں کی کوئی انتہا نہیں

16/01/2026
احساس و ہمدردی سے عاری لوگ

داستانِ عہدِ رفتہ: جب مٹی سونا تھی….​چند یادیں بیتے دنوں کی

09/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

کشمیر کی سڑکیں موت کی آماجگاہ

09/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

03/01/2026
حوصلہ شکنی کے بجاۓ حوصلہ افزائی کیجئے ہر شخص جینے کا حق رکھتا ہے۔۔۔!‎

والدین کے ساتھ بد سلوکی تربیت میں کمی یا فرمان برداری کا زوال۔۔۔۔۔!‎

03/01/2026
Next Post
راجوری کدل سرینگر میں مشتبہ جنگجووں کی فائرنگ میں ٹریفک پولیس اہلکار زخمی

اسللامک اسٹیٹ نے سرینگر میں پولیس اہلکار پر ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کی

پولیس نے کولگام میں ایک کوئنٹل فکی ضبط کی

پولیس نے کولگام میں ایک کوئنٹل فکی ضبط کی

پانچ اگست2019 کو کشمیریوں پر بجلی گری

2014 کے چناو کے بعد پی ڈی پی کا بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملانا لوگوں کو مہنگا پڑا: غلام نبی آزاد

نیپال میں طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا، مسافروں کودھکا لگانا پڑا

نیپال میں طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا، مسافروں کودھکا لگانا پڑا

بکری دستاویزات لے اڑی، سرکاری ملازم کی دوڑیں لگ گئیں

بکری دستاویزات لے اڑی، سرکاری ملازم کی دوڑیں لگ گئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »