• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
آئین ساز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا یوم پیدائش آج

آئین ساز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا یوم پیدائش آج

by امت ڈیسک
14/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر 14 اپریل 1891 کو مدھیہ پردیش کے مہو میں پیدا ہوئے۔ بھیم راؤ امبیڈکر کو بھارتی آئین ساز کہا جاتا ہے، آزادی کے بعد وہ ملک کے پہلے قانون اور انصاف کے وزیر بنے تھے۔ سال 1990 میں انہیں بھارت کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ‘بھارت رتن’ سے نوازا گیا۔ بابا صاحب کے نام سے مشہور امبیڈکر نے اپنی پوری زندگی سماجی برائیوں جیسے چھوا چھات اور ذات پات کے خلاف جدوجہد میں گزار دی۔ اس دوران بابا صاحب غریب، دلتوں کے حقوق کے لیے کوشش کرتے رہے۔ بابا صاحب امبیڈکر کا کنبہ مہار ذات (دلت) سے تعلق رکھتا تھا، جسے اچھوت مانا جاتا تھا۔ ان کے آبا واجداد طویل عرصہ تک برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی کی فوج میں تعینات تھے، ان کے والد برٹش فوج کی مہو چھاؤنی میں صوبیدار تھے۔
بھارت میں امبیڈکر جینتی کو یوم مساوات اور علم کے دن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ بچپن سے ہی مالی اور سماجی تفریق دیکھنے والے امبیڈکر نے انتہائی کمزور مالی حالات میں پڑھائی شروع کی۔ اسکول میں انہیں کافی تفریق برداشت کرنی پڑی۔ انہیں اور دیگر ان جیسے بچوں کو اسکول میں الگ بیٹھایا جاتا تھا۔ وہ خود پانی بھی نہیں پی سکتے تھے۔ اعلیٰ ذات کے بچے اونچائی سے ان کے ہاتھوں پر پانی ڈالتے تھے۔ امبیڈکٹر کا اصل نام امباواڈیکر تھا۔ یہی نام ان کے والد نے اسکول میں درج بھی کرایا تھا، لیکن ان کے ایک ٹیچر نے ان کا نام بدل کر اپنا سرنیم’امبیڈکر’ انہیں دے دیا۔ اس طرح اسکول ریکارڈ میں ان کا نام امبیڈکر درج ہوا۔یہ بھی پڑھیں: بھیم راؤ امبیڈکر اور بھارتی آئینواضح رہے کہ سنہ 1907 میں بھیم راؤ امبڈیکر نے میٹرک پاس کی اور پھر 1908 میں انہوں نے ایلفنسٹن کالج میں داخلہ لیا۔اس کالج میں داخلہ لینے والے وہ پہلے دلت طالب علم تھے، 1912 میں انہوں نے بامبے یونیورسٹی سے اکنامکس اور پالیٹیکل سائنس سے ڈگری حاصل کی۔ سنہ 1913 میں ایم اے کرنے کے لی وہ امریکہ چلے گئے، تب ان کی عمر محض 22 سال تھی۔ اس کے بعد 1921 میں انہوں نے لندن اسکول آف اکنامکس سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ جب بھارت کی آئین سازی ہو رہی تھی تو انہوں نے اس میں نہ صرف اہم کردار ادا کیا بلکہ آئین کو مرتب بھی کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

*راجوری کے بالائی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت*

Next Post

حکام نے سری نگر کی جامع مسجد میں جمعۃ الوداع کی اجازت نہیں دی:انجمن اوقاف

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
حکام نے سری نگر کی جامع مسجد میں جمعۃ الوداع کی اجازت نہیں دی:انجمن اوقاف

حکام نے سری نگر کی جامع مسجد میں جمعۃ الوداع کی اجازت نہیں دی:انجمن اوقاف

آپریشن ڈرگ فری کولگام کے تحت کولگام پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔

گشتی چندہ اور ماہ رمضان المبارک :کیا ہمیں گداگری کی عادت ہو گئی ہے۔۔؟

سرینگر میں جسم فروشی کے اڈے بے نقاب؛ کیا 2006ءکے سکینڈل کی طرح سرد خانے کی نظر ہونگے!

*15 اپریل کے بعد گیلے جادو کی پیش گوئی کے درمیان، جموں و کشمیر میں رات کے درجہ حرارت میں اضافہ*

ممتابنرجی ملک کی سب سے غریب تو جگن موہن ریڈی سب سے امیر وزیراعلیٰ

ممتابنرجی ملک کی سب سے غریب تو جگن موہن ریڈی سب سے امیر وزیراعلیٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »