• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یومِ مادر

فائل فوٹو

یومِ مادر

(افسانچہ۔۔۔عابد حسین راتھر)

by امت ڈیسک
12/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

عُمیر ریلوے اسٹیشن پر بڑی بےصبری کے ساتھ ہاتھوں میں گُلدستہ لئے اپنی ماں کا انتظار کر رہا تھا۔ جب ریل گاڑی اسٹیشن پر پہنچ کر رُک گئی تو لوگ جُوق در جُوق ٹرین سے اُتر رہے تھے اور لوگوں کا ایک ازدحام اسٹیشن پر جمع ہوا۔ لوگوں کی اس بِھیڑ میں عُمیر کی نظریں اپنی ماں کو تلاش کر رہی تھیں مگر لوگوں کے جم غفیر میں عُمیر کو اپنی ماں کہیں نظر نہیں آرہی تھی۔ اچانک عمیر کی نظر ریل کے ڈبے سے اُترتی ایک بزرگ خاتون پر پڑی جو ریل کے ڈبے سے اپنا بریف کیس اور ایک صندوقچہ نیچے اُتارنے کی کوشش کررہی تھی مگر اُس کے کمزور بازوں اُس کا ساتھ نہیں دے رہے تھے۔ کچھ دیر کی کشمکش کے بعد وہ خاتون اپنا سامان اُتارنے میں کامیاب ہوئی اور عُمیر یہ منظر اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا تھا۔ اپنا سامان اُتارنے کے بعد وہ عورت جب آگے بڑھنے کو تیار ہوئی تو اپنے بریف کیس اور صندوقچے کو اُٹھانے میں اُس کو بڑی دشواری پیش آرہی تھی۔ اگرچہ اُن کا وزن کچھ زیادہ تو نہیں تھا لیکن ایامِ بزرگی میں ناتواں جسم بوجھ اٹھانے سے قاصر تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ اُس کا جسم اُس سے درخواست کر رہا تھا کہ خدارا مجھ پر یہ ظلم نہ کرو۔ اِسی اثنا میں عُمیر کی نظر اُس کے چہرے پر پڑی اور عمیر نے اِس مایوس اور پُرشکن چہرے کو پہچان لیا۔ شاید یہ وہی چہرہ تھا جو کبھی خوبصورت ہوا کرتا تھا لیکن اپنے بیٹےکو پروان چڑھانے میں اس پر جُھریاں پڑ گئی تھیں ۔ یہ وہی جسم تھا جو کبھی جوان ہوا کرتا تھا مگر کبھی کبھار خود بھوکا رہ کر اپنے بیٹے کو کھانا کھلا کر اور گزرتی عمر کے ساتھ یہ کمزور پڑ چکا تھا۔ اسی سوچ میں عُمیر اپنے آپ سے کہنے لگا— یا اللہ، یہ تو میری امی جان ہے۔ عُمیر اپنے ہاتھوں میں گُلدستہ لئے جلدی سے اس کی طرف دوڑنے لگا۔ سلام کرتے ہوئے عُمیر نے اپنی ماں کو گُلدستہ پیش کیا۔ عُمیر کو دیکھتے ہی اُس کی ماں کا چہرہ خوشی سے کِھل اُٹھا۔ اُس نے عمیر کو اپنے گلے لگایا اور اس کے ماتھے کو چومنے لگی۔ علیک سلیک کے بعد جیسے ہی عُمیر اپنی ماں کا سامان اُٹھانے لگا وہاں کوئی دوسرا شخص حاضر ہوا اور عمیر کی ماں سے کہنے لگا— آنٹی جی، اس زاویے سے ویڈیو کا منظر ٹھیک نہیں آرہا ہے، آپ عمیر سے دوبارہ گُلدستہ لیجئے اور گلے ملئے، میں دوسری سِمت سے ویڈیو اُٹھانے کی کوشش کروں گا تاکہ ویڈیو کا منظر اچھا آجائے اور ہوسکے تو دونوں تھوڑے آنسوں بھی بہائے تاکہ ویڈیو میں تھوڑا احساس اور اصلی پن نظر آئے۔

ایک اجنبی نوجوان کی ان باتوں نے عُمیر کی ماں کو ششدر کردیا اور وہ اُس سے کہنے لگی— بیٹا آپ کون ہیں اور کیا بول رہے ہیں؟

اِس سے پہلے کہ عُمیر کا دوست کوئی جواب دیتا عُمیر اپنی ماں سے مخاطب ہوکر کہنے لگا— امی، یہ میرا دوست ہے اور اِس کو ویڈیو بنانے کیلئے میں نے ہی کہا ہے۔ چند دنوں میں یومِ مادر آنے والا ہے اور مجھے اُس دن سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کیلئے ایک خاص ویڈیو کی ضرورت ہے۔ عُمیر کا جواب سن کر اس کی ماں حیرت زدَہ ہوکر رہ گئی اور حسرت بھری نگاہوں سے اپنے بیٹے کی طرف دیکھنے لگی۔ چند لمحے پہلے عُمیر کی ماں کو جو خوشی ملی تھی وہ مایوسی میں تبدیل ہوچکی تھی اور اِس کے آثار صاف صاف اُس کے چہرے پر عیاں تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

آسمان کو چھوتا ہوائی کرایہ؛ آخر کیوں؟

Next Post

کم سن نسل میں سرکشی کا میلان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نسائی شاعری کا ارتقا

کزنز زندگی کے خاموش محافظ….

16/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

والدین کی قربانیوں کی کوئی انتہا نہیں

16/01/2026
احساس و ہمدردی سے عاری لوگ

داستانِ عہدِ رفتہ: جب مٹی سونا تھی….​چند یادیں بیتے دنوں کی

09/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

کشمیر کی سڑکیں موت کی آماجگاہ

09/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

03/01/2026
حوصلہ شکنی کے بجاۓ حوصلہ افزائی کیجئے ہر شخص جینے کا حق رکھتا ہے۔۔۔!‎

والدین کے ساتھ بد سلوکی تربیت میں کمی یا فرمان برداری کا زوال۔۔۔۔۔!‎

03/01/2026
Next Post
کشمیر میں جی20 اجلاس کےلئے حفاظتی اقدامات سخت:

کم سن نسل میں سرکشی کا میلان

کشمیر میں جی20 اجلاس کےلئے حفاظتی اقدامات سخت:

مکان کی حد صرف ڈھائی انچ بڑھانے پر 80 ہزار پونڈ کی تعمیر مسمار کرنے کا حکم

شوہر کی موت کے غم میں کتاب لکھنے والی بیوی ہی قاتل نکلی

شوہر کی موت کے غم میں کتاب لکھنے والی بیوی ہی قاتل نکلی

کشمیر میں جی20 اجلاس کےلئے حفاظتی اقدامات سخت:

’’ باحجاب خواتین کا داخلہ ممنوع ‘‘ مصری ریسٹورنٹ کے اقدام پر تنازع

دنیا کا مہنگا ترین آم، ایک پھل کی قیمت 230 ڈالر

دنیا کا مہنگا ترین آم، ایک پھل کی قیمت 230 ڈالر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »